خطبات محمود (جلد 5) — Page 23
۲۳ 4 خطبات محمود جلد (5) تمام احمدی ہوشیار ہو جائیں (فرموده ۴ فروری ۱۹۱۶ء) حضور نے تشہد وتعو ذاور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- آج ایک خاص بات کے متعلق میں اپنی جماعت کے لوگوں کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔بات تو وہ بہت ضروری ہے اور چاہتی ہے کہ اس کے متعلق مفصل بیان کیا جائے لیکن پرسوں سے مجھے تپ ہے اور ایک پھوڑا بھی ران پر نکلا ہوا ہے۔جس کی وجہ سے میں زیادہ کھڑا نہیں ہوسکتا۔اس لئے مختصر بیان کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کا اپنے بندوں پر یہ خاص فضل اور احسان ہوتا ہے کہ وہ ان کی ہدایت کے لئے۔سامان مہیا کر دیتا ہے۔یہ سامان تو بہت سے ہیں مگر ان کے مفصل ذکر کرنے کی اس وقت گنجائش نہیں۔ان سامانوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ آنیوالی مصیبتوں اور بلاؤں سے قبل از وقت ایسے بندوں کو جن پر وہ خوش ہوتا ہے اطلاع دے دیتا ہے۔تا کہ وہ اس اطلاع سے فائدہ اٹھا کر اپنی اصلاح کر لیں صدقہ و خیرات کریں۔دعائیں مانگیں۔جس سے بلائل جاتی ہے۔خدا تعالیٰ کی بہ ہمیشہ سے سنت ہے کہ وہ اپنے ایسے بندوں پر جن کے دلوں میں اس کی محبت اور عظمت ہوتی ہے۔مگر کوئی کمزوری ایسی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ تکالیف اور مصائب میں مبتلا ہونے والے ہوتے ہیں ان پر یہ رحم اور فضل کرتا ہے کہ انہیں قبل از وقت اطلاع دے دیتا ہے تا کہ وہ اپنی اصلاح کر کے گناہوں کا خمیازہ اٹھانے سے بچ جائیں۔اس وقت کئی دنوں سے متواتر بعض لوگوں کو قادیان میں بھی اور باہر بھی ایسی متوحش خوابیں آ رہی ہیں جن کا تعلق خاص قوم اور جماعت سے ہے۔اور جن سے پتہ لگتا ہے کہ کوئی ایسی مشکلات آنے والی ہیں۔جو جماعت سے تعلق رکھتی ہیں۔میں نے بھی بعض خوا ہیں انہیں دنوں میں اسی قسم کی دیکھی ہیں۔یہ خواہیں