خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 238 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 238

خطبات محمود جلد (5) ۲۳۸ کیں اور ہماری جماعت کے لوگوں نے بھی کیں۔خدا تعالیٰ جب چاہتا ہے کسی دعا کو قبول کرتا ہے۔اور جب نہیں چاہتا نہیں کرتا۔لیکن اگر جس رنگ میں دعا کی جائے اس رنگ میں قبول نہ ہو تو جس کے لئے دعا کی جائے اسے کوئی اور فائدہ پہنچ جاتا ہے اور اس کے لئے ترقی مدارج کا باعث ہو جاتی ہے۔ہم نے جو دعائیں قاضی صاحب کے متعلق کیں یقینا وہ ان کے لئے ترقی مدارج کا باعث ہوگئیں۔تو خدا تعالیٰ اپنے راستہ میں کام کرنے والوں کو کبھی ضائع نہیں کرتا۔پس ہماری جماعت کے لوگوں کو چاہیے کہ جو اس آیت کے مستحق ہیں وہ اور زیادہ ترقی کریں اور یہ نہ سمجھیں کہ بس ہم پوری ترقی کر چکے ہیں اور جو مستحق نہیں وہ مستحق بننے کی کوشش کریں۔اور ایسی محنت اور کوشش کریں کہ خدا تعالیٰ کے حضور انہیں میں شامل ہو جائیں جن کے متعلق آیا ہے کہ فَمِنْهُم مَّن قَطى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَّنْ يَنْتَظِرُ- ایسے لوگوں کی خدا تعالیٰ دنیا میں بھی قبولیت بڑھا دیتا ہے اور ان کے لئے لوگوں کے منہ سے دعائیں نکلتی ہیں۔سو یہ میری نصیحت ہے اس کو خوب یا درکھو کہ اللہ تعالیٰ کے راستہ میں جو کچھ کوئی خرچ کرتا ہے وہ ضائع نہیں جاتا۔اس لئے اپنے مالوں اپنی جانوں اپنے وقتوں غرضیکہ ہر ایک چیز کو اللہ کے راستہ میں خرچ کرو۔اور جو تم میں سے اعلیٰ نمونہ رکھتے ہیں ان کو دیکھو اور ان کے نقش قدم پر چلو۔تا کہ ان میں شامل ہو جاؤ جن کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔فَمِنْهُم مَّن قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَّنْ يَنْتَظِرُ۔اس دنیا کی زندگی بہت قلیل ہے۔اس قلیل عرصہ کو ضائع نہ جانے دو۔اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو توفیق دے کہ اس کا ہر ایک فرد اپنے اندر ایسی تبدیلی پیدا کرے کہ اسے خدا تعالیٰ کے قرب کا مقام حاصل ہو جائے۔(الفضل ورستمبر ۱۹۱۶ء)