خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 202 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 202

خطبات محمود جلد (5) ٢٠٢ نے اس بات کو پسند فرمایا ہے اور صحابہ کرام نے اس پر عمل کیا ہے کہ گھر میں نماز پڑھنے کے لئے ایک خاص جگہ معین کر دیتے تھے۔جہاں سوائے عبادت کے اور کام نہیں کئے جاتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی بیت الدعاء بنایا ہوا تھا تو یہ بھی دعا کے قبول ہونے کا ایک طریق ہے۔یہ بہت سے طریق میں نے آپ لوگوں کو بتائے ہیں۔دیر ہوگئی ہے ورنہ میں ابھی اور بھی کئی ایک طریق بتا سکتا تھا۔یہ باتیں گو بظاہر چھوٹی چھوٹی معلوم ہوتی ہیں مگر دراصل چھوٹی نہیں ان کو استعمال کر کے دیکھو تو پتہ لگے گا کہ ان سے کتنے کتنے بڑے نتائج نکلتے ہیں۔جس طرح ایک ذراسی کشش بدخط سے خوبصورت خط بنا دیتی ہے اسی طرح یہ باتیں دعا کو قبولیت کے درجہ پر پہنچا دیتی ہیں۔اس زمانہ میں ہمارے لئے بہت مشکلات کا سامنا ہے۔قسم قسم کے مخالف پیدا ہو گئے ہیں اور قسم قسم کے اعتراض اسلام پر کئے جاتے ہیں ان کے دفعیہ کے لئے ہمیں بہت کوشش اور ہمت کی ضرورت ہے۔اور اس سے بڑھ کر ہمارے لئے اور کونسا طریق کامیابی کا ہوسکتا ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کے حضور عرض کریں کہ آپ ہی ہماری مدد کیجیئے۔پس آپ لوگ اپنے اعتقاد اپنے اعمال میں خاص اصلاح کر لیں۔تا تمہارا کھانا۔پینا۔چلنا پھرنا۔سونا جاگنا۔غرضیکہ ہر سکون اور ہر حرکت اسی کے لئے ہو جائے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔خطبہ میں ایک ایسا وقت آتا ہے کہ اس وقت کی کی ہوئی دعا قبول ہو جاتی ہے۔پھر جمعہ سے مغرب تک ایسا ہی وقت آتا ہے۔پھر رمضان کے آخری عشرہ میں بھی ایسا ہی موقعہ آتا ہے۔خدا کے فضل سے آپ لوگوں کو یہ سب موقعے نصیب ہیں۔اس لئے خوب دعائیں کرو۔تا خدا تعالیٰ اس مبارک مہینہ کے طفیل اور اس بابرکت پیغام کے طفیل جو تم دنیا کو پہنچانا چاہتے ہو تمہارے راستہ سے سب روکیں دور کر دے۔اور تمھیں اس کام کا پورا پورا اہل بنائے۔جو تمہارے سپر دکیا گیا ہے۔(آمین) الفضل ۸ /اگست ۱۹۱۶ء) مشکوة کتاب الصلوۃ باب المساجد ومواقع الصلوة -