خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 159 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 159

خطبات محمود جلد (5) مثل بنالی کہے ۱۵۹ یک لقمۂ صباحی : بہتر ز مرغ و ماہی صبح کے وقت ایک لقمہ کھانا دوسرے اوقات میں مرغ اور مچھلی کھانے سے بہتر ہے کیوں؟ اس لئے کہ اس وقت اس لقمہ کو ہضم کرنے کے جیسے ذرائع موجود ہوتے ہیں کسی دوسرے وقت میں ویسے نہیں ہوتے تو وقت مقررہ سے مراد سامانوں کا مہیا ہونا ہوتا ہے جب کسی کام کے سب سامان مہیا ہو جاتے ہیں تو وہ اس کا وقت مقررہ ہوتا ہے اور اس وقت اس کا کرنا بہترین نتائج پیدا کرنے کا موجب ہوتا ہے۔میں نے پچھلے دو جمعوں میں دعا کے متعلق کچھ بیان کیا تھا اور بتایا تھا کہ یہ کسی ضروری ہے اور جو کام اس سے نکل سکتے ہیں وہ اور کسی ذریعہ سے نہیں نکل سکتے۔آج میں اس بات کے متعلق کچھ بیان کروں گا کہ جس طرح دوسرے تمام کاموں کے لئے ایسے اوقات مقرر ہیں جن میں انہیں کرنے سے بڑے بڑے اعلیٰ ثمرات پیدا ہوتے ہیں اس طرح دعا کے بھی اوقات مقرر ہیں۔ان وقتوں میں کی ہوئی دعا بھی بہت بڑے نتائج پیدا کرتی ہے اور دوسرے اوقات میں اس سے دوگنی چوگنی دعا بھی وہ کام نہیں کرتی جو وقت مقررہ کی ایک سیکنڈ کی دعا کر جاتی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے اتَّقُوا دَعْوَةَ الْمَظْلُوم - اے مظلوم کی دعا سے ڈرو۔کیوں؟ اس لئے کہ اس کی دعا قبول ہونے کا وہ وقت ہوتا ہے کیونکہ جب وہ اپنے اوپر ہر طرف سے مصائب ہی مصائب دیکھتا۔اور خدا کے سوا کوئی سہارا نہیں پاتا تو اس کی تمام توجہ خُدا ہی کی طرف پھر جاتی ہے اور وہ تمام و کمال خدا ہی کے آگے گر پڑتا ہے۔اس وقت وہ جو دعا کرتا ہے قبول ہو جاتی ہے کیونکہ دعا کے قبول ہونے کے سامانوں میں سے ایک اعلیٰ درجہ کا سامان یہ بھی ہے کہ انسان کی ساری توجہ ہر طرف سے ہٹ کر خدا ہی کی طرف ہو جائے چونکہ مظلوم کی یہی حالت ہوتی ہے اس لئے اس کے لئے یہ بھی ایک ایسا موقعہ ہوتا ہے جبکہ اس کی دعا تمام روکوں کو چیرتی ہوئی آسمان پر جا پہنچتی ہے۔اسی طرح دعا کے قبول ہونے کے اور اوقات بھی ہیں لیکن وہ روحانی ہیں جن کا بیان کرنا کوئی آسان کام نہیں اور پھر ان کا سمجھانا بہت ہی مشکل ہے کیونکہ وہ ظاہری سامانوں کی حد بندی کے نیچے نہیں ہوتے بلکہ وہ انسانی قلوب بخاری کتاب المظالم باب الاتقاء والحذر من دعوة المظلوم۔