خطبات محمود (جلد 5) — Page 115
خطبات محمود جلد (5) ۱۱۵ تا وقتیکہ اس کے منہ میں نہ پڑے۔جب چھوٹی چھوٹی باتوں کا یہ حال ہے تو جو بڑی باتیں ہیں یعنی دین کی اشاعت اور صداقت کا پھیلانا۔اس کے لئے تقسیم عمل کی کیوں ضرورت نہیں ہے ایک قوم کا بڑھا کر اوپر لے جانا اور مردنی چھائی ہوئی قوم میں زندگی کی روح پھونکنا کوئی چھوٹا سا کام نہیں ہے اس کے لئے ایک جماعت کی کوشش سعی اور محنت درکار ہے۔دیکھو خدا تعالیٰ کی طرف سے جس قدر نبی دنیا میں آتے ہیں وہ آکر ایک جماعت تیار کرتے ہیں اور ایسی جماعت کا تیار کرنا نبی کی صداقت کی دلیل ہے اور یہ جماعت آہستہ آہستہ بنتی ہے۔ایسا نہیں ہوتا کہ جب کوئی نبی آیا ہو تو سب نے امنا صدقنا کہہ دیا ہو۔آہستہ آہستہ جماعت بنتی ہے۔اگر نبی کی جماعت نہ ہو تو تبلیغ کا کام نہیں پھیل سکتا۔دیکھو ساری دنیا پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تو نہیں پہنچے۔آپ کے صحابہ ہی نے اشاعت اسلام کی ہے اگر وہ لوگ اس وقت یہ کہتے کہ یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی کام ہے۔ہم کیوں کریں تو کبھی اسلام اس طرح نہ پھیلتا۔اور نہ وہ اس طرح کامیاب ہوتے۔انہوں نے جس قدر ترقی کی اسی وجہ سے کی کہ ہر ایک نے اسلام کی اشاعت کو اپنا فرض سمجھا اور جس رنگ میں کسی سے ہوسکا اسی رنگ میں اس کی اشاعت کے لئے اُٹھ کھڑا ہوا۔ہماری جماعت کے لئے بھی ضروری ہے کہ اس بات کو سمجھیں اگر کوئی فردا فرڈ ا کام کرتا ہے اور کہتا ہے کہ فلاں کام میر انہیں فلاں کا ہے۔تو وہ یا در کھے کبھی کامیابی کا منہ نہیں دیکھ سکے گا۔اس بات کو خوب یا درکھو کہ تمہارے لئے وہی دن کامیابی کا ہوگا اور اسی دن تمہارا دشمن اپنی جگہ چھوڑ کر پیچھے ہٹے گا جبکہ تم میں سے ہر ایک انسان یہ سمجھ لے گا کہ سلسلہ کی ترقی کے لئے کوشش کرنا میرا ہی فرض ہے۔آپ لوگوں میں سے ہر کسی کو نہ صرف یہ سمجھنا چاہئیے کہ یہ کام میرا بھی ہے بلکہ یہ سمجھنا چاہیئے کہ یہ کام میرا ہی ہے۔ہر شخص اپنے مذاق کے مطابق اس کام کو اپنے ذمہ لے لے۔میں ا نے دیکھا ہے کہ بعض جگہ جب ستی سے کام ہوتا ہے اور اس کے متعلق کسی سے دریافت کیا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے وہاں کا فلاں سیکریٹری ہے اس لئے ایسا ہوتا ہے گو یا اس کے نز د یک سلسلہ کا کام کرنا صرف سیکریٹری کا ہی فرض ہے وہ صرف نام رکھا لینے سے ہی احمدی ہو گیا ہے اسے کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اس قسم کے نقائص کی وجہ سے کئی جگہ کی جماعتیں بجائے آگے بڑھنے کے پیچھے ہٹ رہی ہیں۔خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کو جماعت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے متعلق