خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 589 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 589

خطبات محمود جلد (5) ۵۸۸ پیشگوئیوں کے پورا ہونے کا طریقہ کیا ہے۔ان سب مسائل کیلئے نوا آیات اور احادیث سے زیادہ نہیں بنتی ہوں گی۔ان کو اچھی طرح سمجھ لے۔زیادہ سے زیادہ ایک مہینہ میں انسان بخوبی سمجھ سکتا ہے۔اگر پورا وقت نہ دے سکے صرف ڈیڑھ دو گھنٹہ بوجہ اپنے کام کاج کی مصروفیت کے دے سکے تو پانچ چھ مہینے میں اچھی طرح خوب یاد کر سکتا ہے۔اگر غور کریں تو بہت سا فرصت کا وقت محض لغو باتوں میں بہت سے ہیں جو صرف کر دیتے ہوں گے۔وہ اسی وقت کو جو ایسی باتوں میں خرچ کرتے ہیں جن کا دین سے کوئی تعلق نہیں۔اس دین کے علم حاصل کرنے میں لگا ئیں تو وہ بخوبی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اور ان کے کام کاج میں بھی کچھ حرج واقع نہیں ہوگا۔کیونکہ ضائع ہونے والا وقت ان سے مانگا جاتا ہے اگر ایسی چیز جو ضائع ہو رہی ہو۔کسی سے طلب کی جائے تو اس کو دینے میں عار نہیں ہوگا۔یا مثلا اگر کوئی شخص زائد روٹی باہر پھینک رہا ہو کہ کوئی کہتا کھا لے گا۔اگر کوئی بھوکا مانگے تو اس آدمی کو دینے میں کچھ تکلیف نہیں ہوگی۔اگر ہر ایک شخص اپنے اوقات پر غور کر کے دیکھے تو اس کو معلوم ہو جائے گا کہ اس کا کوئی نہ کوئی وقت ضرور ضائع ہو رہا ہے۔پس اگر وہ اس کام سے فائدہ اٹھائے۔اور اس وقت میں ضروری علم دین حاصل کرے تو اس میں اتنی قابلیت پیدا ہوسکتی ہے کہ خواہ کتنا ہی بڑا مولوی کیوں نہ ہو وہ اس کا مقابلہ اچھی طرح کر سکتا ہے۔ساری صرف و نحو پڑھنے کی ضرورت نہیں۔اگر کسی کو یوں علم کے طور پر پڑھنے کی ضرورت ہو تو تین چار سال میں آسکتی ہے۔لیکن ہر ایک کے لئے اتنی صرف ونحو کی ضرورت نہیں۔علوم بہت وسیع ہیں اور ہر ایک وہ چیز جو خدا کی طرف سے آتی ہے۔وہ بے حد ہی ہوتی ہے۔پس کوئی انسان نہیں جو تمام علوم کو حاصل کر سکے۔ضرورت تو ان مسائل کی ہے جو سلسلہ سے تعلق رکھتے ہیں۔اور جن سے اسلام کا تعلق ہے۔پس ان مسائل کے لئے صرف و نحو کے بھی آٹھ دس مسائل سے زیادہ نہیں۔اردو پنجابی کے بہت سے اشعار لوگ یاد کر لیتے ہیں۔کیا یہ مشکل ہے کہ آیات۔احادیث اور ان مختصر قواعد صرف دھو کو یاد کر لیا جائے۔ادیب کیلئے بڑے