خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 588 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 588

خطبات محمود جلد (5) کہ وہ دلائل بھی معلوم کرے۔۵۸۷ شاید بعض لوگ خیال کریں کہ اس سے تو معلوم ہوا کہ مولوی ہونا فرض ہے۔لیکن ایسا خیال کرنا غلطی ہے۔کیونکہ در حقیقت چند مسائل ہیں۔جو اصولی ہیں ان کا سمجھنا کافی ہے۔باریک در باریک باتیں۔بڑے علوم فلسفہ و منطق طب وغیرہ جو لوگ پڑھتے ہیں۔ان کا تعلق دین سے کچھ نہیں۔ان کا حصول تو فروعات کے لئے مفید ہو سکتا ہے۔دین کیلئے فقط اصول کی ضرورت ہے۔زائد باتوں کی دین کے لئے اتنی ضرورت نہیں۔بڑے علوم کی جن کو تحقیق اور ان میں کمال پیدا کرنے کی ضرورت ہو وہ بیشک کریں۔یہ بھی مفید ہے۔مگر دین کا انحصاران علوم پر نہیں۔اسی طرح مذاہب کے مقابلہ میں چند اصولی باتیں ہیں۔اگر ان اصول کو غلط ثابت کر دیا جائے تو وہ مذاہب خود بخود باطل ہو جائیں گے۔جب دیواریں گر پڑیں تو چھت قائم نہیں رہ سکتی۔وہ خود گر پڑے گی۔سب سے اہم اصول ہوتے ہیں اگر اصول حل ہو جائیں تو فروع خود بخود حل ہو جاتے ہیں۔اس زمانہ میں جماعت احمدیہ پر فرض مقرر کیا گیا ہے کہ اشاعتِ اسلام کرے اور اس سچے اسلام کو دنیا تک پہنچائے جو اس کو ملا ہے۔پس مسلمانوں کے دوسرے فرقے بھی جو اسلام کا دعویٰ کرتے ہیں محتاج ہیں کہ ان کو بھی حقیقی اسلام بتایا جائے۔کیونکہ دوسرے فرقوں کے پاس وہ اسلام نہیں جو اصل اسلام ہے۔تو ہماری جماعت نے اپنے ذمہ لیا ہے۔بلکہ خدا نے ان کے ذمہ ڈالا ہے کہ وہ تبلیغ اسلام کرے۔پس جماعت کے لوگوں کو چاہئیے کہ پہلے تبلیغ کے اصل کو پورا کریں۔تمام ضروری علوم کو حاصل کریں جن کی تبلیغ کی ضرورت ہے۔غیر احمدیوں کے لئے تین چار مسئلہ ہیں۔ا - وفات مسیح۔۲ - آمد مسیح کا ثبوت قرآن و حدیث سے۔۳۔راستبازوں کی پہچان کے معیار۔۴۔پیشگوئیوں کے متعلق خدا تعالیٰ کی سنت کیا ہے۔۵۔ہر قسم کی نبوت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بند ہو گئی یا کوئی قسم جاری بھی ہے۔یہ پانچ مسائل ہیں۔پہلا مسیح فوت ہو چکا ہے۔دوسرا اسی اُمت میں سے ہے۔اس کی تائید قرآن کریم اور فلاں فلاں احادیث سے ہوتی ہے