خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 488 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 488

خطبات محمود جلد (5) ۴۸۷ کی غرض یہ ہے کہ ان صداقتوں کی طرف لوگوں کو متوجہ کروں جو اسلام میں پائی جاتی ہیں۔اسی لئے آپ بار بار اپنی کتب کے پڑھنے اور کثرت کے ساتھ قادیان آنے پر زور دیا کرتے تھے۔مگر بہت سے لوگ ہیں جو کتب نہیں پڑھ سکتے۔ان کے لئے قادیان آنا اس لئے بہت زیادہ مفید ہے کہ یہاں پر زبانی طور پر انکو کامل علم ہو جائے۔لیکن جو لوگ کتب پڑھ سکتے ہیں وہ کتابوں کو بھی پڑھیں۔اور قادیان بھی آئیں۔کیونکہ اکثر مضامین تحریر میں اختصار کے ساتھ لکھے جاتے ہیں لیکن زبانی طور پر تفصیل سے بیان ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے جس قدر حضرت مسیح موعود پر افضال و انعام اور معارف اور حقائق کھولے ہیں۔اور جوصداقتیں اسلام میں پائی جاتی ہیں۔وہ آپکی کتب میں موجود ہیں۔اور اللہ تعالیٰ نے اس وقت اسلام کی حفاظت کا یہی انتظام فرمایا ہے کہ حضرت مسیح موعود کو مبعوث فرمایا۔اور آپ پر اپنے انعامات کے دروازے کھول دئے۔پس بغیر ان کتب کو بار بار پڑھے اور قادیان میں کثرت سے آنے کے ایمان کامل نہیں ہوسکتا۔جو لوگ سلسلہ کی کتب کو نہیں پڑھتے وہ یا درکھیں کہ محض سلسلہ میں داخل ہو جانا کوئی بات نہیں۔جب تک کہ سلسلہ سے کما حقہ واقفیت نہ پیدا ہو۔مثلاً کوئی شخص کسی ایسے اعلیٰ درجہ کے مکان میں داخل ہو جس کی کوئی نظیر نہ ہو۔مگر داخل ہوتے ہی آنکھیں بند کر لے تو ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے کہ وہ اس مکان کی خوبصورتی کو نہ تو دیکھ سکتا ہے۔اور نہ اس سے کچھ لطف اٹھا سکتا ہے۔یا اسی طرح کوئی نہایت ہی اعلیٰ درجہ کا لیمپ ہو اسکی روشنی سے ایک ایسا شخص تو فائدہ اٹھا سکے گا جو اس سے بہت فاصلہ پر ہو۔مگر وہ کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکتا جو قریب بیٹھا ہوا گر اپنی آنکھیں بند کر لے۔ایسا انسان تو خواہ اپنا منہ لیمپ کے اندر بھی لے جائے تو بھی اس کی روشنی سے کچھ فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔یہی حال ہے ایسے انسان کا جو سلسلہ میں تو داخل ہو مگر اپنی آنکھوں سے کام نہ لے۔اور ان معارف اور حقائق کو نہ دیکھے جو خدا تعالیٰ نے اس سلسلہ میں رکھے ہیں کیونکہ اسوقت تک کسی خدائی سلسلہ میں داخل ہونا یا