خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 348 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 348

خطبات محمود جلد (5) کوختم کر دیا۔۳۴۸ پھر اور بہت سے لوگ ہیں جو اپنے اپنے حلقہ میں خاص درجہ رکھتے تھے۔انہوں نے حضرت مسیح موعود کو قبول کیا۔یہ ثبوت ہے اس بات کا کہ آپ مجنون نہ تھے۔حضرت مولوی نورالدین صاحب دعوی سے کئی سال پہلے کے حضرت صاحب سے ملنے والے تھے۔روزانہ مجالس میں ساتھ رہے۔پھر اللہ تعالیٰ نے حضرت اقدس سے اس قسم کی اعلیٰ کتب لکھوائیں کہ دنیا نے اُن کی عمدگی اور برتری کو تسلیم کر لیا۔اور جان لیا کہ یہ وہ کام ہے جس کو اور عقل مند بھی نہیں کر سکے۔پس براہین احمدیہ کا آپ سے لکھوانا اور دانا لوگوں کا آپ کو قبول کرنا شاہد ہے اس بات پر کہ آپ مجنون نہ تھے۔پھر بعض لوگ کہا کرتے ہیں کہ کئی ولی اور صدیق ہوئے کہ لوگوں نے اُن کے وقت میں اُن کا انکار کیا اور باوجود انکار کرنے کے ہلاکت سے بھی بچ گئے۔ہم کہتے ہیں کہ تم ایک نہیں ہزار ولیوں کے مخالفین کا حال بھی پیش کرو وہ ہمارے مقابلہ میں کوئی وقعت نہیں رکھتا ہاں اگر تم لوگ اپنے دعوئی میں سچے ہو تو کسی نبی کی مثال پیش کرو کہ اُس کو جھٹلانے اور اُس کی مخالفت میں سرگرم رہنے والے کامیاب ہوئے ہوں کیونکہ حضرت مسیح موعود کا نبوت کا دعویٰ تھا لیکن ایک نبی کی بھی مثال پیش نہیں کی جاسکتی۔غرض یہ تین گروہ ہیں جن کو اظلم قرار دیا گیا ہے اور جن کے متعلق فرمایا ہے کہ یہ کامیاب نہ ہوں گے یہ آیتیں میں نے دیکھا ہے احمدیوں اور غیر احمدیوں میں خوب فیصلہ کرتی ہیں۔دونوں گروہ مدعی اسلام ہیں اور ایک دوسرے کو کافر کہتے ہیں۔اب ہمارا اور اُن کا فیصلہ آسان ہے۔اظلم کے معنی کافر کے ہیں اور ہمارا اور اُن کا یہ اختلاف ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود کو مفتری علی اللہ قرار دیتے ہیں لیکن ہم حضرت مسیح موعود کوسچا اور راستباز یقین کرتے ہیں اور غیر احمدیوں کو اس بچے مدعی کو جھٹلانے والے کہتے ہیں۔اب ہم دونوں میں اختلاف ہے ہم کہتے ہیں کہ تم کذب بائیتہ کے مصداق ہو کر اظلم ہو اور وہ ہمیں نعوذ باللہ مفتری علی اللہ کو ماننے والے قرار دے کر اظلم بمعنی کا فر کہتے ہیں۔ہم دونوں میں اختلاف ہے یہ دونوں فریق کومسلم ہے کہ اسلام سچا مذ ہب ہے۔اس کے باہر کوئی سچا مذ ہب نہیں۔جب اسلام کے باہر سچائی نہیں تو ان دونوں میں سے ایک سچا ضرور ہے۔اگر دونوں میں سے کوئی سچا نہیں تو اس کے معنے یہ ہیں کہ دنیا میں سچا مذہب کوئی نہیں کیونکہ دونوں فریق کو یہ مسلم ہے کہ اسلام کے باہر کوئی مذہب سچا نہیں۔پس ان دونوں میں سے ایک سچا ہے اور ہمیں اس بچے کو ہی معلوم کرنا ہے۔اب ہم فیصلہ کے لئے قرآن مجید کی طرف جاتے ہیں وہاں ان دو ۲ گروہوں کے علاوہ ایک اور گروہ ہے جس کے متعلق ومن اظلم ممن منع مسجد اللہ آیا ہے یعنی ایک گروہ ہے کہ وہ بھی بڑا ظالم ہے جو لوگوں کو اللہ کی مسجدوں سے روکتا ہے کہ اُن میں عبادت نہ کرو۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ یہ