خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 273 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 273

خطبات محمود جلد (5) ۲۷۳ ہے جتنے کا مال دینے والا۔دیکھو کتنے ایسے انسان ہیں جو اپنے کام کے عوض معقول تنخواہیں لیتے ہیں مگر جب تک کچھ لے نہ لیں اپنے فرض کو ادا نہیں کرتے۔بے شک گورنمنٹ کا فرض منصبی ہے کہ رعایا کے آرام کا خیال رکھے۔اسے علم سے بہرہ ور کرے لیکن اگر اس میں (خدانخواستہ ) اصلاح اور نیکی نہ ہوتی تو وہ کر سکتی تھی کہ مسلمانوں کو جاہل اور بے علم ہی رہنے دیتی۔اسی ہندوستان میں پرتگیزوں کا علاقہ ہے وہاں کے لوگوں کو انہوں نے تلوار کے ذریعہ عیسائی کر لیا۔وہاں اب تک کئی مسجد میں موجود ہیں۔لیکن کوئی انہیں کھول نہیں سکتا۔اب بعض بعض جگہ کھلوائی گئی ہیں۔اور وہ بھی گورنمنٹ انگریزی کے طفیل۔کیا یہ گورنمنٹ اس طرح نہیں کر سکتی تھی۔اس کا نتیجہ خواہ کچھ ہی ہوتا۔لیکن کیا دنیا میں ایسا نہیں ہوتا۔جن کی طبیعتوں میں شر اور فساد ہوتا ہے وہ ایسا ہی کیا کرتے ہیں اور نیکی اور حسن سلوک وہی کرتے ہیں۔جو نیکی کو پسند کرتے اور فطرت نیک رکھتے ہیں ایسے بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو اس خیال سے نیکی کرتے ہیں کہ اس کا نتیجہ اچھا ہوگا۔یا برائی سے اس لئے بچتے ہیں کہ اسکا نتیجہ بڑا ہوگا۔بلکہ جیسی ان کی طبیعت ہوتی ہے ویسا ہی کام کرتے ہیں۔گورنمنٹ جو احسان اور نیکی کرتی ہے تو اس لئے کہ اس کی طبیعت کا رجحان ہی نیکی کی طرف ہے اگر اس کا میلان برائی کی طرف ہوتا تو یہ بھی اسی طرح کرتی۔جس طرح اور باوجود اس بات کے جاننے کے کہ برائی کا نتیجہ برا ہوا کرتا ہے کرتے ہیں۔گورنمنٹ کے پاس اس طرح کرنے کے لئے سب کچھ تھا۔مگر اس نے نہیں کیا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھلائی اور نیکی کرنے کی طرف فطر کا مائل ہے۔اگر گورنمنٹ تجربہ ہی ایسا کرتی کہ کسی گاؤں یا شہر کی طرف توپ کامنہ کر کے کہتی کہ تم سب کے سب عیسائی ہو جاؤ۔ورنہ توپ سے اڑا دیئے جاؤ گے تو تمام کے تمام یہی کہتے کہ ہم تو پہلے ہی عیسائی ہونے کے لئے تیار بیٹھے تھے۔سو ہم عیسائی ہو جاتے ہیں مسلمانوں کے پاس ہے ہی کیا۔لیکن خدا تعالیٰ نے اس گورنمنٹ کو ایسی صلاحیت بخشی ہے کہ اس کی شان ایسی باتوں سے بہت بلند ہے۔ہم جو اس کی اطاعت اور فرمانبرداری کی طرف لوگوں کو بلاتے ہیں تو دلیل میں یہی آیت پیش نہیں کرتے بلکہ کہتے ہیں کہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ خواہ کوئی قوم اور کسی مذہب کے لوگ حکمران ہوں ان سے غداری کرنا جائز نہیں۔آجکل سورہ تو بہ جو میرے درس میں ہے اس میں اللہ تعالیٰ مومنوں کو فرماتا ہے کہ جن لوگوں سے تم نے عہد کیا ہے۔