خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 233 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 233

خطبات محمود جلد (5) ۲۳۳ یہ نہیں ہوسکتا کہ ہماری جماعت وہ انعامات تو حاصل کرلے جو پہلے لوگوں نے حاصل کئے تھے مگر ان مشکلات سے نہ گزرے جن سے پہلے لوگ گزرے ہیں۔جس محنت۔ایثار اور قربانی کے بعد پہلے لوگوں نے شیریں پھل کھائے ہیں وہی ہمیں کرنی پڑے گی۔پس ہماری جماعت کو چاہیے کہ ان مصائب اور مشکلات سے گھبرائے نہیں بلکہ اور آگے بڑھے۔جو کم حوصلہ گھبرا جاتے ہیں۔ایسے لوگوں کو ہم کہتے ہیں کیا حضرت مسیح موعود نے نہیں فرمایا تھا کہ مصائب پر مصائب آئیں گے ضرور فرمایا تھا۔اب آپ کی یہ پیشگوئی پوری ہورہی ہے لیکن آپ نے یہ بھی فرمایا تھا کہ مصائب کے بادل چھٹ بھی جائیں گے۔پس جب ایک پہلو پورا ہو رہا ہے تو ضرور ہے کہ دوسرا بھی پورا ہو۔اور مبارک ہے وہ جو دوسرا پہلو پورا ہونے تک صبر اور استقلال سے کام لے۔اور اپنے آپ کو ملنے والے انعامات کا مستحق بنالے۔کیونکہ یہ مصیبتیں اپنے ساتھ بشارت کی ہوا ئیں رکھتی ہیں۔قبل اس کے کہ یہ فساد یہ صیبتیں اور یہ فتنے ہوتے۔حضرت مسیح موعود نے فرمایا تھا کہ ایسا ہوگا۔چنانچہ وہ وقت آ گیا اور اس نے بتادیا کہ جو کچھ خدا کے برگزیدہ مسیح نے کہا تھا وہ پورا ہو گیا پھر اس نے کہا تھا کہ جب وہ فتنے آئیں گے تو تم میں سے جو استقلال کے ساتھ ان کا مقابلہ کریں گے اور ہر قسم کی قربانی کر کے دکھا دیں گے وہ کامیاب ہو جائیں گے۔پس جب ایک بات پوری ہو گئی ہے تو چاہئے کہ تم دوسری کے پورا ہونے کے لئے پوری ہمت اور کوشش سے کام لو۔یہ مصائب اور ابتلاؤں کے دن کامیابی کی کلید ہوتے ہیں۔لیکن ضرور ہے کہ وہ لوگ جو دوسرے دنوں کو دیکھنا چاہتے ہیں وہ سنت قدیمہ کے مطابق اپنے مالوں اور اپنی جانوں کی قربانی کر کے دکھا ئیں۔پس ان مصائب اور مشکلات میں خواہ وہ مالی ہوں یا جانی۔خواہ دشمنوں کے شر کے متعلق ہوں یا اپنی غلطیوں کے نتیجہ میں۔ان میں چاہیے کہ مومن اپنے ایمان کو اور زیادہ بڑھائیں اس طرح کرنے سے وہ ان انعامات کے وارث ہو جاتے ہیں جو خدا تعالیٰ نے اپنے ایسے بندوں کے لئے مقرر کئے ہوئے ہیں۔یہ بات خوب یا د رکھنی چاہئیے کہ جو شخص خدا تعالیٰ کے راستہ میں کچھ دیتا ہے وہ کھوتا نہیں۔دیکھو خدا تعالیٰ کی بنائی ہوئی زمین میں اگر کوئی ایک دانہ