خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 104 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 104

خطبات محمود جلد (5) ۱۰۴ کو ایک دوسرے کی حالت دیکھ کر پتہ لگتا ہے کہ وہ کس حالت میں ہیں۔پھر جب کمزور جماعت کے ساتھ نماز ادا کرتا ہے تو اوروں کے ساتھ مل کر اس کی دعا بھی قبول ہو جاتی ہے تو اس مسئلے میں بڑے بڑے فوائد ہیں۔اسلام کوئی ایسا حکم نہیں دیتا جو ہماری تکلیف کا باعث ہو۔اگر وہ کوئی حکم دیتا ہے تو وہ ہمارے فائدہ کا ہی دیتا ہے۔ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اس کے فرمانبردار ہوں یہ حق کا اقرار ہے صداقت کا بیان ہے اور اپنے آپ کو خالق و مالک کے قریب کرنا ہے۔مساجد کا نام بھی بیت اللہ رکھا ہے۔رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم نے فرما یا جو وضو کرتا ہے اور خدا کے گھروں میں سے کسی گھر میں نماز پڑھتا ہے اس کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے۔عجیب عجیب طرح سے آپ نے جماعت اور مسجد کی جماعت کی فضیلت بیان کی ہے اس لئے یہاں بھی اللہ تعالیٰ نے يُقِيمُونَ الصَّلوةَ فرمایا ہے۔پس ہماری جماعت کے لوگ محلے تقسیم کر سکتے ہیں۔جُدا جُدا جگہیں مقرر کر سکتے ہیں اور وہ با قاعدہ باجماعت نماز ادا کریں۔سوا اس کے کہ کوئی خاص مجبوری ہو۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی کام مالا يطاق سپر دنہیں کیا جاتا۔اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو توفیق دے کہ وہ فضیلت جماعت اور مساجد کو سمجھیں اور اس پر عمل پیرا ہوں (اللهم ربّنا آمین) الفضل ۱۳ مئی ۱۹۱۶ء)