خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 602 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 602

خطبات محمود جلد (5) ۶۰۱ والوں کی کوشش کا ہوتا آیا ہے۔کیونکہ اس کی محافظ کوئی کمزور ہستی نہیں۔بلکہ خدا تعالیٰ ہے جس نے اس کو اپنی مخلوق کی نجات کے لئے بھیجا ہے۔پس یہ لوگ اس حبل اللہ کا مقابلہ کر کے اپنی جانوں پر ظلم کر رہے ہیں۔اور اسلام کا نقصان کر رہے ہیں۔اگر یہ عقل سے کام لیتے تو ان کو معلوم ہو جاتا کہ اسلام کے بچانے کیلئے کون سی جماعت ہے۔کیا وہ مولوی جو حضرت مسیح موعود پر طرح طرح کے حملہ کرنے اور گالیاں دینے کو ہی اپنی زندگی کا بڑا مقصد سمجھتے ہیں؟ ہر گز نہیں۔اسلام مرے یا جئے۔انہیں اس سے کوئی غرض نہیں۔اسلام کی خاطر ان کی کوشش نہیں ہوتی۔بلکہ جب کبھی اسلام کی حفاظت اور اسلام کی طرف سے مقابلہ کرنے کا سوال پیدا ہو تو کہا جاتا ہے کہ کسی مرزائی کو بلاؤ لیکن یہ عجیب بات ہے کہ حضرت مرزا صاحب جن کو وہ نعوذ باللہ دجال کہتے ہیں۔انہی کے خدام کو ایسے وقت میں بلایا جاتا ہے۔وہ ذرا غور تو کریں کہ کیا مرزا صاحب نے دجال ہو کر ایسے انسان پیدا کر دیئے ہیں جو اسلام کی طرف سے ہر دشمن کے مقابلہ میں سینہ سپر ہونے کیلئے تیار رہتے ہیں۔اگر ایسے ہی دجال ہوتے ہیں تو۔میں تو کہتا ہوں کہ خدا کرے بہت سے ایسے دجال ہوں تا کہ اسلام کی حفاظت ہو۔یہ غور کرنے کی بات ہے۔جب کبھی حفاظت اسلام کا سوال پیدا ہوتا ہے تو لوگوں کی ان کفر باز مولویوں کی بجائے احمدی جماعت پر ہی نظر پڑتی ہے۔چنانچہ میرے پاس آج ہی ایک خط آیا ہے۔اور وہ ایسے علاقہ سے آیا ہے جہاں اردو نہیں بولی جاتی۔خط انگریزی میں ہے۔اس میں لکھا ہے کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ آپ کی طرف سے اسلام کی تبلیغ کے لئے ایک جماعت مقرر ہے اور آپ کے آدمی دور دراز ملکوں میں جا کر تبلیغ کر رہے ہیں۔میں آپ کو اطلاع دیتا ہوں کہ جاوا کے علاقہ میں جہاں مسلمانوں کی کثرت ہے ان کی حالت نہایت ناگفتہ بہ ہے۔وہ لوگ نماز روزہ سے بالکل غافل ہیں۔بھوں کے آگے سجدے کرتے ہیں۔ان کے نکاح بجائے مولویوں کے پنڈت پڑھاتے ہیں۔اس لئے آپ ان لوگوں کی طرف توجہ کریں۔اور انہیں اسلام سکھا ئیں۔پھر گورنمنٹ کی رپورٹ میں جو کچھ رائے لکھی گئی ہے۔اسکولکھا ہے کہ اگر ان مسلمانوں کی یہی حالت رہی تو یہ ہندوؤں میں مل جائیں گے۔خط کے اخیر میں لکھا ہے کہ آپ خدا کیلئے ادھر توجہ فرمائیں اور ان لوگوں کو جو اسلام سے بالکل