خطبات محمود (جلد 5) — Page 598
۵۹۷ 82 خطبات محمود جلد (5) اسلام کا درد کس کے دل میں ہے (فرموده ۳۰/نومبر ۱۹۱۷ء) حضور نے تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: دنیا میں دو قسم کے انسان ہوتے ہیں جو خدا سے دوری کی وجہ سے اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالتے ہیں۔ا۔وہ لوگ کہ جنہیں ہدایت اور نور کی روشنی پہنچی ہی نہیں ہوتی۔یا پہنچی تو ہوتی ہے لیکن انہوں نے اپنی آنکھوں کو بند کر لیا ہوتا ہے جس کے باعث وہ فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ایسے ہی وہ لوگ بھی کہ جن کے گھروں میں ہدایت اور نور کی روشنی نہیں گئی ہوتی۔دُکھ میں ہوتے ہیں۔لیکن دوسری قسم کے وہ لوگ جن کے دائیں بھی نور ہو اور بائیں بھی۔اوپر بھی نور ہو اور نیچے بھی۔آگے بھی نور ہو اور پیچھے بھی۔لیکن انہوں نے نور کو اپنے اندر داخل نہ ہونے دیا۔اپنی آنکھوں کو بند کر لیا۔وہ پہلوں کی نسبت جن کو نور پہنچا ہی نہیں۔زیادہ دُکھ اور مصیبت اور عذاب میں ہوتے ہیں۔دیکھئے۔ایک شخص ہے۔جو پانی سے بہت دُور ہے۔وہ بھی پیاس کے باعث دُکھ اٹھائے گا۔لیکن وہ شخص جو چشمہ پر کھڑا ہے۔بلکہ اس کی گردن پانی کے قریب جھک گئی ہے۔اس کے ہونٹ پانی سے مس کرتے ہیں۔لیکن وہ گھونٹ نہیں بھرتا۔حالانکہ پیاس سے مرا جاتا ہے۔پہلے کی نسبت زیادہ قابل عذاب اور لائق ملامت ہوگا۔ایک ایسا پیاسا شخص جس کے پاس پانی کا پیالہ تو دھرا ہو۔لیکن اس کو خیال ہو