خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 503 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 503

خطبات محمود جلد (5) ۵۰۲ تمہارے لئے کھڑا کیا گیا ہے پہچانو کسی شخص کی عزت اس شخص کے لحاظ سے نہیں ہوا کرتی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اس لئے نہیں کہ آپ عرب کے باشندہ تھے اور عبد اللہ کے بیٹے تھے بلکہ اس درجہ کے لحاظ سے ہے جو خدا نے آپ کو دیا تھا۔اسی طرح میں ایک انسان ہوں اور کوئی چیز نہیں مگر خدا نے جس مقام پر مجھ کو کھڑا کیا ہے۔اگر تم ایسی باتوں سے نہیں رکو گے تو خدا کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔بعض باتیں معمولی ہوتی ہیں مگر خدا کے نزدیک بڑی ہوتی ہیں۔خدا تم کو سمجھ دے۔آمین۔(الفضل ۷ جولائی ۹۷! ء)