خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 502 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 502

خطبات محمود جلد (5) ۵۰۱ کی جو میرے خیال میں سلسلہ کے دشمن تھے۔پس میں کسی انسان کی کچھ بھی پرواہ نہیں کرتا۔خواہ سب کے سب مجھ سے علیحدہ ہو جائیں کیونکہ مجھ کو کسی انسان نے خلیفہ نہیں بنایا بلکہ خدا نے ہی خلیفہ بنایا ہے۔اگر کوئی انسان کی ہی حفاظت میں آئے تو انسان اس کی کچھ حفاظت نہیں کر سکتا۔خدا ایسے شخص کو ایسے امراض میں مبتلا کر سکتا ہے۔جن میں پڑ کر بری طرح جان دے۔میں اس خلافت کو جو کسی انسان کی طرف سے ہو لعنت سمجھتا ہوں۔نہ مجھے اس کی پرواہ ہے کہ مجھے کوئی خلیفہ اسیح کہے۔میں تو اس خلافت کا قائل ہوں جو خدا کی طرف سے ملے۔بندوں کی دی ہوئی خلافت میرے نزدیک ایک ذرہ کے بھی برابر قدر نہیں رکھتی۔مجھے کہا گیا ہے کہ میں انصاف نہیں کرتا۔غریبوں کی خبر گیری نہیں کرتا۔پس اگر میں عادل نہیں ہوں تو میرے ساتھ کیوں تعلق رکھتا ہے۔جو عدل نہیں کرتا وہ کوئی حقیقت نہیں رکھتا ایسے لوگوں کا مجھے کوئی نقصان نہیں مجھے تو اس سے بھی زیادہ لکھا گیا ہے۔قاتل مجھ کو کہا گیا۔سلسلہ کو مٹانے والا غاصب اور اسی قسم کے اور بُرے الفاظ سے مجھ کو مخاطب کیا گیا ہے۔پس اس کے مقابلہ میں تو یہ کچھ بھی نہیں۔ہر ایک وہ شخص جو مقدمہ کرتا ہے وہ اپنے تئیں ہی حق پر سمجھتا ہے لیکن عدالت جو فیصلہ کرتی ہے وہ اسکو قبول کرنا پڑتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِي مَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ (النساء : ٢٦) جب تک یہ لوگ کامل طور پر تیرے فیصلوں کو نہ مان لیں یہ مومن ہو ہی نہیں سکتے جب لوگوں کو عدالتوں کے فیصلوں کو ماننا پڑتا ہے تو خدا کی طرف سے مقرر شدہ خلفاء کے فیصلوں کا انکار کیوں۔اگر دنیاوی عدالتیں سزا دے سکتی ہیں تو کیا خدا نہیں دے سکتا خدا کی طرف سے فیصلہ کر نیوالے کے ہاتھ میں تلوار ہے۔مگر وہ نظر نہیں آتی اسکی کاٹ ایسی ہے کہ دور تک صفایا کر دیتی ہے۔دنیاوی حکومتوں کا تعلق صرف یہاں تک ہے مگر خداوہ ہے جس کا آخرت میں بھی تعلق ہے۔خدا کی سزا گو نظر نہ آوے مگر حقیقت میں بہت سخت ہے۔اپنی تحریروں اور تقریروں کو قابو میں لاؤ اگر تم خدا کی قائم کی ہوئی خلافت پر اعتراض کرنے سے باز نہیں آؤ گے تو خدا تمہیں بغیر سزا کے نہیں چھوڑے گا جہاں تمہاری نظر بھی نہیں جاسکتی وہاں خدا کا ہاتھ پڑتا ہے۔اللہ تعالیٰ تمہیں فہم دے اپنے آپ کو اور اس شخص کے درجہ کو جو