خطبات محمود (جلد 5) — Page 168
۱۶۸ 22 خطبات محمود جلد (5) گورنمنٹ کی ہر قسم کی مدد کرو (فرموده ۱۴؍ جولائی ۱۹۱۶ء) تشہد وتعوذ وسورہ فاتحہ اور مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔إنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ - يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ (النحل ٩١): میں نیت تو یہ کر کے چلا تھا کہ چونکہ رمضان کا مہینہ ہے اس لئے جس طرح پہلے میں نے یہ بیان کیا تھا کہ دعاؤں کے قبول ہونے کے ایسے اوقات مقرر ہیں کہ ان میں کی ہوئی دعا خاص طور پر قبول ہوتی ہے۔چنانچہ ان میں سے ایک وقت رمضان کا مہینہ ہے۔اسی طرح یہ بھی آپ لوگوں کے سامنے بیان کروں کہ دعا کون سے رنگ اور کن حالتوں میں کرنے سے زیادہ قبول ہوتی ہے اور اگر اعلیٰ اور عمدہ وقت میں کی جائے گی تو سونے پر سہا گہ ہو جاتا ہے۔کیونکہ ایک تو وہ وقت ہی قبولیت دعا کا ہوتا ہے دوسرے عمدگی سے دعا کی جاتی ہے لیکن رستہ میں اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں ایک اور خیال ڈال دیا ہے۔اس لئے اس وقت اسی کے متعلق کچھ بیان کرتا ہوں اور پہلی بات کو کسی اور توفیق کے موقعہ پر چھوڑتا ہوں۔اس وقت جو میں نے آیت پڑھی ہے اس میں خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک خاص بات کی طرف متوجہ کیا ہے۔فرمایا ہے۔اِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ الله عدل - احسان اور ایتائی ذی القربی کی تاکید کرتا اور حکم دیتا ہے اور فحشاء منکر اور بغی سے روکتا ہے۔