خطبات محمود (جلد 5) — Page 167
خطبات محمود جلد (5) ۱۶۷ کمر خدا کے حضور جھکتی ہے تو وہ دُعا نہیں کرتی۔سب اعضاء پاؤں۔ماتھا۔ناک۔کان۔انگلیاں سب دعا کرتی ہیں اور سب سے زیادہ دل دعا کرتا ہے۔پس ہر وقت دعا کی عادت ڈالو۔عادت سے مراد غفلت کی عادت نہیں بلکہ تکرار کی عادت ہے کہ تمھیں ہر وقت خدایا در ہے۔جب ایسا کرو گے تو خدا کے فیض کے دروازے تم پر کھل جائیں گے۔پھر تم دیکھو گے کہ خدا نے سچ کہا ہے۔وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِى عَلى فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيْبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ۔خدا تعالیٰ ہمیں دعائیں کرنے کی توفیق دے اور ان کو قبول کر کے ہمیں اپنے فضلوں کا وارث بنائے۔الفضل ۱۵ جولائی ۱۹۱۶ء)