خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 149 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 149

خطبات محمود جلد (5) ۱۴۹ جن کی تبلیغ ایسے لوگوں میں ہے جو نسلاً بعد نسل اسلام کے دشمن چلے آ رہے ہیں اور جو ایسی روایتوں میں پہلے ہیں جن میں اسلام کو نظر حقارت سے دیکھا گیا ہے کمزور ترین بیان کیا گیا ہے۔در حقیقت تبلیغ کا کام کسی خاص شخص کا کام نہیں بلکہ ہر ایک احمدی کا فرض ہے پس نادان ہے اور اپنے فرائض کو نہ سمجھنے والا ہے وہ انسان جو یہ خیال کرے کہ فلاں شخص جو تبلیغ کا کام کرتا ہے اپنا کام کر رہا ہے کیونکہ در حقیقت وہ ایک ایجنٹ ہے جس طرح تاجر کمپنیاں مختلف جگہوں میں اپنے ایجنٹ مقرر کرتی ہیں اور ایسا نہیں ہوتا کہ ہر جگہ مالکان کمپنی جائیں۔اسی طرح ہمارے مبلغ ہماری تمام جماعت کے ایجنٹ ہیں کیونکہ سب کی سب جماعت ہر جگہ جا نہیں سکتی۔اس لئے یہی ہوگا کہ ساری جماعت کے کچھ قائم مقام ہوں جو مختلف جگہوں میں کام کریں جب صورت حال یہ ہے تو آسانی سے یہ بات سمجھ میں آسکتی ہے کہ ان قائم مقاموں کی کامیابی تمام جماعت کی کامیابی ہے اور ان کی نا کامی تمام جماعت کی نا کامی اگر کسی ملک کی فوج کسی جگہ لڑ رہی ہو تو ملک کے تمام لوگوں پر اس کی مدد کرنا فرض ہے۔اس میں شک نہیں کہ وہ سپاہی جو بندوق اٹھائے مقابلہ کر رہا ہے اپنی قوت بازو دکھلا رہا ہے لیکن وہ اپنے ملک کے سب لوگوں کا قائم مقام ہو کر کھڑا ہے اس لئے اگر وہ گرتا ہے تو اس کا سارا ملک گر جاتا ہے اور اگر اسے کامیابی اور فتح حاصل ہوتی ہے تو اس کا سارا ملک فاتح کہلاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ قومیں جو سمجھدار ہیں اپنے ہر ایک سپاہی کی قربانی کو اپنی قربانی سمجھ کر اس کے لئے ہر ایک قربانی کرنے کے لئے تیار ہو جاتی ہیں۔مگر وہ ملک کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔جس کے سپاہی دشمن سے لڑنے کے لئے جائیں۔اور دوسرے لوگ کہیں کہ وہ اپنا فرض ادا کرنے کے لئے گئے ہیں۔ہمیں ضرورت نہیں کہ ان کی مدد کریں۔یا کسی طریق سے لڑائی میں حصہ لیں۔کیونکہ جب تک ہر فرد کی طاقت ترازوؤں کے پلڑا میں نہ ڈال دی جائے اس وقت تک مقابل کے پلڑا سے بھاری نہیں ہو سکتا۔پس مبلغین کا کام ان کا نہیں بلکہ ہم میں سے ہر ایک کا ہے خواہ مرد ہے یا عورت، خواہ وہ بڑا ہے یا چھوٹا۔یہی وجہ ہے کہ ان کی کامیابی یا ناکامی کا اثر تمام جماعت پر پڑتا ہے اس لئے ان کی مدد کرنا در حقیقت آپ اپنی مدد کرنا ہے۔پس ہماری جماعت کے تمام لوگوں کو چاہئیے