خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 51 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 51

خطبات محمود جلد (5) ۵۱ وہ خیال کرتے ہیں کہ عالم ہو سکتے ہیں تو دہلی میں سے۔ولی۔شہید۔صالح اور نیکو کار ہو سکتے ہیں تو دہلی سے۔انہوں نے دہلی کو تمام صفات کا جامع بنالیا ہے اور اس قدر متکبر ہوئے ہیں کہ وہ خیال کرتے ہیں کہ دہلی میں رہ کر ہمیں کسی بات کے سنے کی حاجت ہی نہیں۔تو وہاں کے لوگ بہت بے پرواہ ہیں۔دعا کرنی چاہئیے۔اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے دلوں میں تحریک کرے کہ وہ اپنے دلوں کو طرح طرح کی آلودگیوں اور نخوت اور تکبر سے صاف کر کے ہمارے جلسہ میں آویں اور پھر دُعا کرنی چاہئیے کہ ہمارے واعظوں کے دلوں میں کسی قسم کا تکبر نہ ہو کسی قسم کا عجب نہ ہو۔پھر دعا کرنی چاہئیے کہ ہمارے واعظوں کی تبلیغ میں اثر ہو اور پھر دُعا کرنی چاہئیے کہ اس اثر سے وہ لوگ فائدہ بھی اٹھائیں اور پھر دعا کرنی چاہئیے کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو توفیق دے کہ وہ اس اثر کو دوسروں تک پہنچائیں۔جلسہ آج جمعہ کے بعد شروع ہوگا۔چار دن تک رہے گا۔ان چاروں دنوں میں دُعا کرنی چاہیئے۔(الفضل ۷ / مارچ ۱۹۱۶ء)