خطبات محمود (جلد 5) — Page 551
خطبات محمود جلد (5) ایسی مٹی کہ جہاں مسلمانوں کی حکومت تھی۔آج اس جگہ ایک بھی مسلمان نظر نہیں آتا۔مسلمانوں نے حملہ آوروں سے صرف اتنی اجازت چاہی تھی کہ ہمیں اپنی کتابیں لے جانے دو۔انہوں نے اجازت دے دی۔مسلمانوں نے کتابوں کو انتخاب کیا اور کئی جہاز بھر لئے۔جس وقت روانگی کا وقت آیا۔ظالموں نے مسلمانوں کے بھرے ہوئے جہازوں کو آگ لگا کر غرق کر دیا۔مسلمانان سپین کا یہ نتیجہ کس لئے ہوا۔صرف اس لئے کہ انہوں نے اتفاق و اتحاد کو مٹا دیا۔پس میں تم کو نصیحت کرتا ہوں تمہیں کو نہیں بلکہ قیامت تک آنیوالے احمدیوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ ہمیشہ فتنہ سے بچیں۔اگر تم اتفاق و اتحاد کے رشتہ کو نہیں چھوڑو گے۔کامیابی نصرت فتح مندی و ظفر یا بی تمہاری ہمرکاب رہے گی۔ورنہ ہلاکت در پیش ہے۔کیونکہ فتنہ وفساد کا علاج کچھ بھی نہیں۔خدا نے تم پر اپنے فضل سے ایک نورانی کھڑ کی کھولی ہے۔دنیا میں اس نور کو پھیلاؤ کہ خدا کے فضلوں کے وارث بنو۔فتنہ وفساد کی راہوں سے بچو کیونکہ یہ ہلاکت کی راہیں ہیں۔اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو اتفاق و اتحاد پر قائم رکھے۔فتنہ و فساد سے بچائے اللہ تعالیٰ کا تقویٰ ہماری جماعت کا شعار ہو۔اللہ تعالیٰ ان کو ہر میدان میں کامیابی دے ہماری جماعت تھوڑی اور دشمن زیادہ ہیں۔ہم کمزور ہیں دشمن قوی۔ہمارا آسرا صرف اس اللہ رب العالمین پر ہے جو رزاق ہے۔ہمارے تعلقات آپس میں نہایت اتفاق و اتحاد کے ہوں۔فتنہ و فساد سے اللہ تعالیٰ ہمیشہ بچائے۔آمین۔الفضل ۴ ستمبر ۱۹۱۷ء)