خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 479 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 479

خطبات محمود جلد (5) ۴۷۸ جنگ میں دیکھو۔فرانس۔روس۔اور انگلینڈ ایک دوسرے کے پہلو بہ پہلولڑ رہے ہیں۔حالانکہ ان میں مدتوں سے رنجشیں چلی آرہی تھیں۔اب یہ کیوں اکٹھے ہو گئے ہیں۔اس لئے کہ ایک عظیم الشان خطرہ سے انہیں مقابلہ آپڑا ہے۔لیکن اگر غور کیا جائے تو اسلام کے لئے اس وقت اس سے بھی زیادہ خطرہ در پیش ہے۔اس لئے اس کے دُور کرنے کے لئے ہمیں تو بہت ہی کوشش کرنی چاہئیے۔اور جو پہلی عداوتیں یار رنجشیں ہوں ان کو بھی بھول جانا چاہئیے نہ کہ اور پیدا کرنی چاہئیں۔پس اس بات کو خوب یاد رکھو۔ہر ایک احمدی کا فرض ہے کہ وہ اپنی زبان اور ہاتھ کو سنبھال کر رکھے۔اور ایک دوسرے کے ساتھ ایسا تعلق ہو کہ جماعت میں لڑائی اور فساد کا نام تک نہ ہو۔جب کوئی دیکھے کہ فلاں بات سے فلاں بھائی کی دل شکنی ہوتی ہے تو زبان کو روکے۔اور ہاتھ کو بند رکھے۔حضرت مسیح کہتے ہیں افسوس اس پر جو دوسرے کے لئے ٹھو کر کا موجب بنتا ہے۔پس اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اسے خوش نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ ایک دن وہ خود ٹھوکر کھائے گا۔اس وقت اتحاد اور اتفاق کی سخت ضرورت ہے۔اسی کے لئے خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود کو بھیجا۔پس اب جو اتحاد کو توڑتا ہے وہ گویا مسیح موعود کی بعثت کو عبث قرار دیتا ہے۔اور آپ کے کام میں رکاوٹ ڈالنا چاہتا ہے۔وہ رکاوٹ تو نہیں ڈال سکے گا۔کیونکہ حضرت مسیح موعود سے خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ میں تیری مدد کروں گا۔ہاں وہ خود ذلیل اور رسوا ہو جائے گا۔اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو سمجھ دے۔تا ان کے آپس میں ایسے تعلقات اور رشتے ہوں جیسے سگے بھائیوں اور عزیزوں میں ہوتے ہیں۔بلکہ ان سے بھی بڑھ کر۔اور خدا تعالیٰ کے احکام کے مقابلہ میں اپنے تمام جوشوں اور خواہشوں کو قربان کرنے کے لئے تیار رہیں تا خدا تعالیٰ کی مدداور نصرت ان کے ساتھ ہو۔اور وہ کامیاب ہوں۔الفضل ۱۲ / ۹ جون ۱۹۱۷ء)