خطبات محمود (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 254 of 653

خطبات محمود (جلد 5) — Page 254

۲۵۴ 30 خطبات محمود جلد (5) وسواس الخناس سے بچنے کے طریق فرموده ۲۲ /ستمبر ۱۹۱۶ء) تشہد وتعو ذاور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد مندرجہ ذیل سورۃ پڑھ کر فرمایا :- قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ إِلَهِ النَّاسِ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ (الناس) انسان کی پیدائش اللہ تعالیٰ نے ایسی طرح کی ہے کہ یہ بڑی سے بڑی ترقیات بھی حاصل کر سکتا ہے۔اور چونکہ ترقیات کے لئے مشکلات کا سامنا بھی ضروری ہوتا ہے اس لئے یہ نیچے سے نیچے بھی گر سکتا ہے۔اس کے ارد گرد ہر وقت ایسے سامان موجود رہتے ہیں کہ جن میں سے بعض تو اس کو اوپر کی طرف کھینچتے ہیں اور بعض نیچے کی طرف۔پھر خدا تعالیٰ نے اس کے اپنے اندر ایسی طاقت رکھی ہے کہ یہ ان دونوں قسم کے سامانوں میں سے جن سے متاثر ہونا چاہے ہوسکتا ہے۔گو یا اس کی مثال اس انجن کی ہے جس میں سٹیم بھرا ہو ا ہو۔اور وہ ایک ڈھلوان سڑک پر کھڑا ہو۔اس وقت وہ دونوں طرف جا سکتا ہے۔اوپر کی طرف بھی اور نیچے کی طرف بھی۔اگر وہ سٹیم سے کام لے گا تو اوپر کی طرف جا سکے گا اور اگر اس طاقت سے جو اس کے اندر رکھی گئی ہے کام نہ لے گا تو نیچے سے نیچے چلا جائے گا۔پھر جس طرح انجن کو ایک ایسی جگہ کھڑا کر دیا جائے جو ڈھلوان ہو۔اور اس میں سے طاقت نکال دی جائے تو نیچے ہی کی طرف آئے گا۔اسی طرح ایک انسان کو جس کے اندر طاقتیں رکھی گئی ہیں۔جب وہ ان طاقتوں کو چھوڑ دیتا اور ان سے کام نہیں لیتا تو نیچے ہی گرتا چلا جاتا ہے۔اور اتنا نیچے گر جاتا ہے کہ اس کے دوسرے ساتھی حیران ہو جاتے ہیں کہ کیا اتنا نیچے گر گیا۔لیکن جب