خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 44 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 44

خطبات محمود جلد ۴ ۴۴ سال ۱۹۱۴ء اب یہاں تمام دروازے دوسرے معبودوں کے بند کر دیئے ہیں۔کوئی عذر ایسا باقی نہیں رہنے دیا جس سے کوئی دوسرے کی طرف جا سکے۔اگر کوئی کسی کی اطاعت کرتا ہے تو اس لئے کہ اس کو فائدہ ہو تو بتلایا کہ تم اللہ کی اطاعت کرو گے تو وہ یونہی ضائع نہیں جائے گی بلکہ تمہیں اجر ملے گا۔لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ تم بچ جاؤ گے۔یہی ایک طریق ہے جس سے تم بچ سکتے ہو۔جب تم اپنے رب کے فرمانبردار ہو گے تو تم تباہ نہیں ہو سکتے۔یہاں بہت ہی لطیف پیرائے میں سمجھایا ہے اور بتلایا ہے کہ اگر تم نجات چاہتے ہو تو اس کا طریق یہی ہے کہ تم رب کے فرمانبردار بن جاؤ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو تو فیق عنایت فرمائے کہ ہم اس کی فرمانبرداری کریں۔اور تقویٰ حاصل کرنے کی طاقت ملے اور ہماری سب کو تاہیاں معاف فرمادے۔البقرة: ٢٢ الفضل ال۔مارچ ۱۹۱۴ ء )