خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 259 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 259

خطبات محمود جلد ۴ ۲۵۹ (۵۴) دل تلوار سے نہیں خدائی تعلق سے فتح ہوتے ہیں (فرموده یکم جنوری ۱۹۱۵ء) سال ۱۹۱۵ء تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے فرمایا:۔دنیا میں بہت سے مشکل کام بھی ہوتے ہیں اور بہت سے آسان بھی ہوتے ہیں لیکن تمام مشکل کاموں سے بڑا مشکل کام دلوں کو فتح کرنا ہوتا ہے کیونکہ دوسرے کے دل پر کسی کا قبضہ و تصرف نہیں ہوتا۔دنیا میں بڑے بڑے بادشاہ گزرے ہیں جنہوں نے تلوار کے زور سے ملکوں کے ملک فتح کر لئے اور وہ فتوحات پر فتوحات کرتے چلے گئے لیکن کسی کو ان کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہ ہوئی لیکن باوجود اتنی فتوحات کے وہ دلوں پر قابض نہ ہو سکے اور وہ دلوں پر فتح نہ حاصل کر سکے۔ذرا ان سے سستی ہوئی اور ادھر ملک میں بغاوت شروع ہو گئی۔اگر بغاوت نہ بھی ہوئی تو بھی ان کے ماننے والوں نے ان کی اطاعت تلوار کے ڈر سے کی۔لیکن اللہ تعالیٰ کے ماننے والوں کی اطاعت لوگ تلوار کے ڈر سے نہیں بلکہ دل سے کرتے ہیں۔بعض لوگ دنیا میں سچے دوست کی تلاش میں ہزاروں ہزار روپیہ خرچ کر دیتے ہیں مگر انہیں کوئی سچا دوست نہیں ملتا۔اور بعض انسانوں پر بعض لوگ ہزاروں روپیہ خرچ کرتے ہیں لیکن وقت پر وہ ان سے بے وفا ہو جاتے ہیں۔۔خدا کی حکومت دلوں پر ہے۔دنیا کے لوگوں کی حکومت صرف جسموں پر ہے اس لئے جو آدمی خدا کی طرف سے کھڑا ہوتا ہے خدا تعالیٰ اس کے قبضہ میں دل دے دیتا ہے۔دیکھو یا تو انسان ایسا کمزور ہوتا کہ ایک دل کا بھی اپنے قبضہ میں کرنا اس کی طاقت سے باہر ہوتا ہے۔یا