خطبات محمود (جلد 4) — Page 144
خطبات محمود جلد ۴ ۱۴۴ سال ۱۹۱۴ء مشکلات انسان کے دل میں پیدا ہونے ہوتے ہیں ساتھ ہی ان کا جواب دے دیتا ہے تو جہاں یہ حکم دیا کہ اے مومنو! تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں وہاں ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا کہ ممکن ہے تمہیں یہ بات بڑی معلوم ہو کہ کس طرح کھانا پینا اور بہت حد تک بولنا اور عورت سے صحبت کرنا ترک کرسکیں گے اور فطر کا تمہیں یہ خیال پیدا ہوا ہوگا لیکن دراصل یہ کوئی ایسا حکم نہیں جس پر تم عمل نہ کر سکو۔اس حکم پر تو تم سے پہلے لوگ بھی عمل کرتے آئے ہیں اور یہ ایک ایسا مجرب نسخہ ہے کہ اگر تم اس پر عمل کرو گے تو متقی ہو جاؤ گے۔انسان کے بہت سے عمل مشق اور اس کی طاقتوں کے مطابق ہوتے ہیں۔ایک انسان جو بہت سوتا ہے اس کی عادت ہی زیادہ سونے کی تی ہو جاتی ہے لیکن اگر وہ اپنے سونے کو کم کرنا چاہے تو کم بھی کر سکتا ہے۔پس بہت حد تک انسان کی ایسی طاقتیں ہوتی ہیں کہ جیسی ان کو مشق کرائی جائے ویسا ہی وہ کام دینے لگ جاتی ہیں اسی لئے جو شریعتیں آتی ہیں وہ انسان کے اندر ایسے جوارح پیدا کر دیتی ہیں کہ جن کے مشق کرنے کی وجہ سے انسان کسی موقع پر بھی مشکلات اور مصائب کا شکار نہیں ہوسکتا۔خدا تعالیٰ کیلئے کھانا ترک کرنا اس بات کی مشق ہوتی ہے کہ کبھی مصیبت آ پڑے تو کوئی پرواہ نہ ہو۔اسی طرح خدا تعالیٰ کیلئے پانی پینا، عورت سے صحبت کرنا چھوڑنا اور راتوں کو جاگ جاگ کر عبادت کرنا ان باتوں ہے کیلئے تیار کرنا ہے کہ اگر کوئی ایسی تکلیف اٹھانی پڑے اور کچھ چھوڑنا پڑے تو انسان گھبرائے نہیں۔ماہ رمضان میں مومن محض خدا تعالیٰ کے لئے کھانا چھوڑتا ہے جو کہ اس بات کا نمونہ ہے کہ اگر کبھی اسے خدا کی راہ میں کچھ چھوڑنا پڑے تو وہ ضرور چھوڑ دے گا۔مومن رمضان میں پانی پینا خدا تعالیٰ کے لئے ترک کرتا ہے۔بیوی کے تعلقات خدا تعالیٰ کیلئے چھوڑتا ہے اپنی نیند کو قربان کر کے خدا تعالیٰ کی عبادت میں لگ جاتا ہے۔یہ خدا تعالیٰ انسان کو نمونہ دکھاتا ہے کہ تم ایک مہینہ مشق کر کے دیکھ لو تا کہ اگر تمہیں کہیں یہ باتیں پیش آئیں تو آسانی سے کر ہر انسان کو مشق کرانے کی ضرورت :۔دنیا کی سب گورنمنٹوں میں کچھ اس قسم کی فوجیں ہیں جو کہ سارا سال کام کرتی ہیں اسی طرح مومنوں میں بھی ایک گروہ ہے جس کی نسبت خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔وَلْتَكُن مِّنْكُمْ أُمَّةٌ يدعون إلى الخير وَيَأْمُرُونَ بِالمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنگری اور گورنمنٹوں کی ایک