خطبات محمود (جلد 4) — Page 143
خطبات محمود جلد ۴ ۱۴۳ (۳۳) رمضان کی عبادتیں مشکلات سے بچنے کا ذریعہ ہیں (فرموده ۳۱۔جولائی ۱۹۱۴ ء ) سال ۱۹۱۴ء تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت کی :۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصَّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ اس کے بعد فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کا کس قدر احسان کس قدر فضل اور کس قدر رحمت ہے کہ اس نے مسلمانوں پر جو شریعت نازل فرمائی ہے اور جو آنحضرت سلیم کے ذریعہ عمل کرنے کیلئے احکام اتارے ہیں ان میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جو نا قابل عمل ہو۔بلکہ ہر ایک وہی حکم دیا ہے جسے انسان آسانی سے کر سکتا ہے۔کھانا پینا انسان کیلئے ایسے لازمی اور ضروری حوائج ہیں کہ اگر انسان کو کہا جائے کہ تم کو یہ ایک مدت تک چھوڑنے پڑیں گے تو وہ یہ سنکر گھبرا جائے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے کیا لطیف پیرائے میں یہ بات بیان فرمائی ہے۔ارشاد ہوتا ہے اے مومنو! تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں۔یہ حکم سن کر ممکن تھا کہ لوگ گھبرا جاتے کہ کس طرح ہم کھانا پینا اور ایک حد تک بولنا عورتوں سے تعلق رکھنا قطع کر سکیں گے۔اس لئے فرمایا كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ۔یہ کوئی ایسا حکم نہیں ہے کہ کوئی اس کو کر نہ سکے۔یہ حکم تو ہم پہلے بندوں کو بھی دیتے آئے ہیں اس لئے تمہارے گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔قرآن شریف کا یہ ایک معجزہ ہے کہ جو حکم دیتا ہے اس حکم کی وجہ سے جو خطرات اور