خطبات محمود (جلد 4) — Page 325
خطبات محمود جلد ۴ ۳۲۵ (۶۵) اللہ تعالیٰ کی رحمت اور بخشش کے خزانے وسیع ہیں (فرموده ۲۳۔اپریل ۱۹۱۵ء) سال ۱۹۱۵ء تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت تلاوت فرمائی:۔قُل لِّمَن مَّا فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ قُلْ لِلهِ كَتَبَ عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ لَيَجْمَعَنَّكُمْ إلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ لَا رَيْبَ فِيهِ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنْفُسَهُمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُوْنَ اس کے بعد فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کی صفات کا بیان جو مختلف مذاہب نے کیا ہے اس میں بہت بڑا فرق نظر آتا ہے ہر مذہب کے لوگ دوسرے مذہب کے لوگوں سے کچھ علیحدہ ہی باتیں بیان کرتے ہیں۔بعض مذاہب نے تو اللہ تعالیٰ کی صفت خالقیت سے انکار کر دیا ہے۔بعض نے اس کی وحدانیت سے انکار کر دیا ہے بعض اس کی رحمانیت کے منکر ہیں اور ایسے بھی ہیں جنہوں نے اس کے صدق سے بھی انکار کر دیا ہے۔غرضیکہ مختلف خیالات کے پھیلانے والے مذاہب ہیں۔کسی مذہب نے خدا کی کوئی صفت باطل قرار دے دی ہے اور کسی نے خدا کی طرف کوئی گند منسوب کر دیا ہے لیکن اسلام اور صرف اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جو کہ تمام صفات حسنہ کو اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کرتا اور تمام بدیوں اور نقصوں سے اسے پاک ٹھہراتا ہے اور یہ اسلام کی صداقت کا بہت بڑا ثبوت ہے۔ہر ایک انسان آسانی سے اس بات کو سمجھ سکتا ہے کہ جو نیکیاں اور صفات حسنہ مخلوق میں ہوں کس طرح ممکن ہے کہ وہ اس مخلوق کے خالق میں نہ ہوں ضروری