خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 324 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 324

خطبات محمود جلد ۴ ۳۲۴ سال ۱۹۱۵ء نہیں ہوتی۔کیونکہ اور چیزوں کو تو لوگ چھین بھی لیتے ہیں۔مومن کی عطاء غیر مجذوذ ہوتی ہے جو کسی سے چھینی نہیں جاسکتی۔پس اصل جنت دل میں ہوتی ہے۔ظاہر میں آرام و آسائش بھی جب خدا تعالیٰ چاہتا ہے عطا فرما دیتا ہے۔پس تم اپنی زندگی کا ایک لمحہ بھی سستی اور کاہلی میں نہ گزارو بلکہ کوششوں اور ان قربانیوں میں لگے رہو اور خدا تعالیٰ سے کامیابی کی امید رکھو۔خدا تعالیٰ ہم سب کو اشاعت اسلام اور اعلائے کلمتہ اللہ کے مقصد کو پورا کرنے میں کامیاب کرے۔آمین لى النساء : ۱۰۵ پر کاہ: گھاس پھوس کا پتہ۔بہت ہلکا الفضل ۲۵۔اپریل ۱۹۱۵ء) تاریخ طبری (اردو ) جلد ۲ حالات خلافت را شد حصہ اول صفحه ۲۵۹ مطبوعہ نفیس اکیڈمی کراچی جون ۱۹۶۷ء ے اس صحابی کا نام ضرار بن از ور تھا ( الاصابة عربی جلد ۳ صفحه ۵۴۱)۔