خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 232 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 232

خطبات محمود جلد ۴ ۲۳۲ سال ۱۹۱۴ء ہوتا ہے اس سے پہلے خواہ کتنا ہی زور مارا جائے نہیں ہو سکتا۔ایک وہ وقت تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام جیسا عظیم الشان انسان فرما تا تھا کہ مینار کے خرچ کے لئے دس ہزار سے کم روپیہ کا اندازہ کرو کیونکہ جماعت اس کو برداشت نہیں کر سکتی۔پھر آج یہ وقت ہے کہ ڈیڑھ لاکھ کی عمارت باہر تیار کھڑی ہے اور اس کا سب رو پیدا اسی جماعت نے دیا ہے۔پھر آپ کا یہ فرمانا کہ اگر سب کام ہم ہی کر جائیں تو دوسروں کو ثواب کا موقع کس طرح ملے۔اللہ تعالیٰ نے شاید اس کیلئے یہی زمانہ رکھا ہوگا۔پرسوں مجھے خیال آیا کہ ہم نے جہاں اور بہت سے کام شروع کئے ہوئے ہیں اور پانچ چھ ہزار روپیہ کا ماہوار خرچ ہے وہاں اس کو بھی شروع کر دیا جاوے اور اس میں بھی کچھ خرچ ہوتا رہے اور یہ آہستہ آہستہ بنتا ر ہے اور خدا تعالیٰ ہمیں اس کی تکمیل کا شرف عطا فرمادے اور اس کی برکات کی وجہ سے ابتلاء دُور ہو جاویں۔مینار کی تکمیل ہونے پر حضرت صاحب نے بہت سی برکات کے نزول کا وعدہ فرمایا تھا۔آج کل بہت سے ابتلاء آنے والے ہیں ممکن ہے اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے ہی ان میں بھی تخفیف کر دے اور ہمیں بچالے۔شائد تم لوگ یہ سامنے کی کھٹ کھٹ دیکھ کر حیران ہو گے کہ یہ کیا ہونے لگا ہے میں تمہیں بتا تا ہوں کہ یہ ایک امانت ہمارے ذمہ تھی۔میں نے چاہا کہ اگر خدا تعالیٰ توفیق دے تو اس کو پورا کیا جائے۔اس لئے میرا ارادہ ہے کہ جمعہ کے بعد اللہ تعالیٰ سے دعا مانگ کر اس کام کو شروع کرا دیں۔اور جس طرح اللہ تعالیٰ کی طرف سے توفیق ملتی رہے گی مینار بنتا رہے گا اور خدا تعالیٰ کے فضل سے ہی مکمل ہو جائے گا۔یہ اللہ تعالیٰ کا ایک فضل ہے کہ اس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کوئی کام ادھورا نہیں رکھنا چاہا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کام تو جتنے شروع کئے تھے سارے ہی ایسے معلوم ہوتے تھے کہ کون ان کو پورا کرے گا مگر خدا تعالیٰ جس کا خود کفیل ہو اس کے کاموں کو کون روک سکتا ہے سو اس کی توفیق سے سب کام ایک ایک کر کے پورے ہو رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ یہ کام بھی ہماری زندگی میں پورا ہو جائے تا کہ حضرت صاحب نے جو یہ فرمایا ہے کہ وہ تو اب کون لے اس کے ہم ہی مستحق ہو جائیں اور ہم ہی لے لیں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے کیا بعید ہے۔مگر تم دل سے اللہ تعالیٰ کے انعاموں کی قدر اور شکر کرو کیونکہ خدا تعالیٰ کا فرمان ہے لَئِن شَكَرْتُمْ لازِيدَنَّكُمْ وَلَئِن كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدُ ۱۳ اگر انسان خدا کے انعامات کا شکر کرے تو خدا تعالیٰ شکر