خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 207 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 207

خطبات محمود جلد ۴ ۲۰۷ (۴۶) جب مسلمانوں نے خدا تعالیٰ کو چھوڑ دیا تو وہ عزت اور مرتبہ سے محروم ہو گئے (فرموده ۶ - نومبر ۱۹۱۴ء) سال ۱۹۱۴ء حضور نے تشہد ، تعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔ایک زمانہ قوم پر ترقی کا ہوتا ہے اور ایک ایسا بھی زمانہ آتا ہے جبکہ اس قوم کا ہر ایک قدم تنزل کی طرف جاتا ہے۔کسی زمانہ میں مسلمانوں کو خدا تعالیٰ نے بڑی عزت اور بڑا رتبہ دیا تھا اور بہت بڑھایا اور بڑی حکومت دی تھی اور یہ سب کچھ خدا تعالیٰ کا معاملہ ان کی نیکی ، ان کے تقومی اور ان کی پر ہیز گاری کی وجہ سے تھا۔سینکڑوں سال تک انہوں نے اللہ تعالیٰ کے انعامات اور افضال کا معائنہ اور مشاہدہ کیا۔لیکن پھر جب انہوں نے خدا تعالیٰ کو چھوڑ دیا تو خدا تعالیٰ نے بھی ان کو چھوڑ دیا۔اِنَّ اللهَ لَا يُغَيْرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيَّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِم خدا تعالیٰ تو بڑا وفادار بڑی محبت کرنے والا اور بڑا پیار کرنے والا اور اپنے بندوں سے بڑا ہی اُنس رکھنے والا ہے۔مگر جب لوگ گندے، بدکار اور شریر ہو جاتے ہیں تو پھر اللہ تعالیٰ کا عذاب اُن پر نازل ہوتا ہے۔یہ کیا ہی پاک قانون اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے کہ کسی قوم کی وہ حالت جس میں وہ ہوتی ہے اور جن آراموں جن سکھوں اور جس قدر ترقی میں ہوتی ہے اس سے وہ نہیں ہٹاتا۔جس مزے اور جس آرام و آسائش سے وہ زندگی بسر کر رہی ہوتی ہے اسی میں رہنے دیتا ہے جب تک کہ وہ اپنے نفسوں کی حالت نہیں بدل ڈالتی۔اور جب وہ اپنے نفسوں کی حالت کو بدل کر گندی اور نا پاک ہو جاتی ہے تو خدا تعالیٰ اس سے اپنے انعامات چھین لیتا ہے۔