خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 6 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 6

خطبات محمود جلد ۴ (۳) رمضان بڑے انعامات اور بڑے خوف کا مہینہ ہے فرموده ۲۹ - اگست ۱۹۱۳ ء بمقام قادیان) سال ۱۹۱۳ ء تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ زمر کے رکوع ۲ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔دنیا میں تین قسم کے آدمی ہوتے ہیں۔ایک وہ جو خدا تعالیٰ کا خوف نہیں کرتے۔نہ اس کے ساتھ تعلق ، نہ اس کا ادب، نہ اس کا رعب، نہ اس سے محبت و پیار غرض کچھ بھی نہیں۔صريحا اللہ تعالیٰ کے احکام کے منکر ہوتے ہیں۔اعتقادی طور پر نہ ہوں تو عملی طور پر۔دوسری قسم کے وہ لوگ ہوتے ہیں جو منکر تو نہیں ہوتے مگر ان کے اعمال کی بنیا د خدا کے تقویٰ پر نہیں ہوتی وہ دین کا اتباع کرتے ہیں مگر نہیں کرتے۔نمازیں پڑھتے ہیں مگر نہیں پڑھتے ، روزے رکھتے ہیں مگر نہیں رکھتے ، حج کرتے ہیں مگر نہیں کرتے ، زکوۃ دیتے ہیں مگر نہیں دیتے ، ان کے افعال عادتا ہوتے ہیں۔مثلاً ہزاروں مسلمان ہیں جو کھانا کھاتے وقت بشیر اللہ پڑھتے ہیں اور بعد میں الحمد اللہ کہتے ہیں۔مگر جس وقت وہ الحمد للہ کہتے ہیں کیا حقیقت میں ان کا دل جوش محبت الہی میں بھرا ہوا ہوتا ہے۔کیا ان میں یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ یہ کھا نا خدا کا فضل ہے۔اگر اس کی عنایت شامل حال نہ ہوتی تو میرے وہم و گمان میں بھی نہیں آ سکتا کہ اس قسم کا کھانا تیار ہوگا۔لقمہ تو ڑ کر منہ میں ڈال لینا تو آسان ہے مگر سوچنے کی بات یہ ہے کہ یہ لقمہ کتنی محنتوں مصیبتوں اور کتنے آدمیوں کے عمل کے بعد اس صورت میں آیا ہے۔اسی طرح مسلمان آپس میں اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہتے ہیں۔مگر کیا سارے مسلمان اس کی حقیقت سے واقف ہیں اور ان کے دل میں وہی جذبہ اور وہی شوق