خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 537 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 537

خطبات محمود جلد ۴ ۵۳۷ سال ۱۹۱۵ء فرماتا ہے۔کہ فَإِذَا فَرَغْتَ فَانْصَب ہم ایسا نہیں چاہتے بلکہ اس طرح وَ إِلى رَبَّكَ فَارْغَب فرصت کے وقت اپنے رب کی طرف رغبت کیا کر۔پس اس محنت کو دیکھا جائے اور پھر اس انعام کو دیکھا جائے اگر انعام سے اس کا مقابلہ کیا جائے تو اس کے مقابلہ میں محنت کچھ بھی نہیں۔پس ہر ایک مومن کو یہ محنت کر کے اس بڑے انعام کو ضرور حاصل کرنا چاہیئے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اسلام پر شرح صدر عطا فرمائے اور ہمارے رستہ کو صاف کر دے۔ہماری کوششوں کو کامیاب اور با مراد کر دے قرآن شریف کی سمجھ عطا فرمائے اور اس طریق پر چلنے کی توفیق دے جس پر چل کر اس کی رضامندی حاصل ہو جائے۔آمین ل الانشراح: تا آخر (الفضل ۴۔جنوری ۱۹۱۶ء) ٹرانسوال (TRANSVAAL) جمہوریہ جنوبی افریقہ کا شمالی صوبہ۔۱۸۳۶ء میں آباد کیا گیا۔۱۸۵۲ء میں اسے برطانیہ نے آزاد مملکت کی حیثیت سے تسلیم کیا۔زولو حکمرانوں سے مخاصمت کی بناء پر برطانیہ نے ۱۸۷۷ء پر اس پر قبضہ کر لیا لیکن ۱۸۸۰ء میں ٹرانسوال کے باغیوں نے مجو با کی پہاڑیوں کے قریب برطانوی فوجوں کو شدید ضرب لگائی جو بالآخرٹرانسوال میں جمہوریت کی بحالی پر منتج ہوئی۔جنوبی افریقہ کی جنگ (۱۸۹۹ء۔۱۹۰۲ء) کے بعد اسے بر طانوی نو آبادی قرار گیا۔۱۹۱۰ء میں اسے جنوبی افریقہ کی یونین میں بطور صوبہ شامل کر لیا گیا۔(اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اول صفحہ ۴۱۵ مطبوعہ ۱۹۸۷ ء لا ہور ) الانعام : ۱۲۶