خطبات محمود (جلد 4) — Page 273
خطبات محمود جلد ۴ ۲۷۳ سال ۱۹۱۵ء سے، پھر اپنے پیارے مسیح موعود کے طفیل سے حق و باطل میں فیصلہ کرے تا کہ دنیا کو صدق و کذب کا پتہ لگ جاوے۔بہت مباحث ہو چکے ہیں اب بات حد سے بڑھ رہی ہے خدا خود کوئی فیصلہ صادر فرمائے۔خدا کی آواز آسمان سے نہیں آیا کرتی بلکہ زمین پر ہی کشوف اور الہامات کے ذریعہ سے وہ حق ظاہر کر دیتا ہے۔سو الحمد اللہ خدا تعالیٰ نے میری تائید اس طرح بھی کی۔اور کئی سو مومنوں کو بذریعہ الہامات وكشوف ورؤیاء صادقہ میری خلافت حقہ کی خبر دی۔ہاں ایک طریق جھوٹے کو ظاہر کر دینے کا ہے۔پس خدا اب یہ نشان بھی دکھلائے۔خدا تعالیٰ نے نشان تو بہت سے دکھلائے لیکن اندھی دنیا نے نہ دیکھا۔پس خدا خود ایسے طریق سے باطل کی بطالت کو ظاہر کرے کہ لوگوں پر حق روشن ہو جاوے اور دنیا کو پتہ لگ جاوے کہ باطل پر کون ہے۔الفضل ۲۵ فروری ۱۹۱۵ء) ل الفاتحة: