خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 188 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 188

خطبات محمود جلد ۴ ۱۸۸ سال ۱۹۱۴ء سب مسائل سے واقف تھے اگر کوئی کہے کہ وہ عربی زبان جانتے تھے اس لئے مسائل سے واقف ہو گئے تھے تو یہ بھی ٹھیک نہیں۔اب عربوں کو جا کر دیکھ لو کہ قطعا قرآن نہیں جانتے۔حضرت خلیفہ اسیح الاول فرماتے تھے کہ ایک عالم نے زندہ جانور کا گوشت کاٹ کر پکا لیا میں نے شکایت کی تو شریف مکہ نے کہا یہاں مکہ میں تو ایسے آدمی رہتے ہیں جو کہ صحیح کلمہ بھی نہیں پڑھ سکتے۔تم جو احمد کی طرف منسوب کئے جاتے ہو ایسے بن جاؤ کہ مکمل احمدی اور محمدی ہو جاؤ ورنہ اگر محمدی ہونا کسی کیلئے مفید نہیں ہو سکا تو احمدی ہونا کیا فائدہ دے سکتا ہے۔خدا تعالیٰ کی کتاب سیکھو اور اس پر عمل کرو۔خدا تعالیٰ تم سب کو اس کے بات کی توفیق دے۔آمین ل البقرة: (الفضل ۱۱۔اکتوبر ۱۹۱۴ء )