خطبات محمود (جلد 4) — Page 128
خطبات محمود جلد ۴ ۱۲۸ سال ۱۹۱۴ دور کرنے کیلئے اپنی جان تک قربان کر دی جاتی ہے۔اور مصیبت کے وقت ہی کسی کے پیار کا پتہ لگتا ہے، ایک عام شعر ہے کہ:۔دوست آن باشد که گیر دست دوست در پریشان حالی و درماندگی بہت لوگ کہنے کو تو کہتے ہیں کہ مجھے آپ سے بڑی محبت ہے لیکن موقع پر چھوڑ دیتے ہیں۔حقیقی محبت اور پیار کا یہی ایک نشان ہے کہ اگر ایک دوست کو کوئی تکلیف پہنچے تو دوسرا دوست بھی اس تکلیف کو محسوس کرے اور اس کے دور کرنے کی کوشش میں لگ جائے اور اگر کوئی اپنے دوست کو مصیبت میں دیکھ کر اس کی مدد، تائید اور نصرت نہ کرے تو معلوم ہو جاتا ہے کہ اس کو اس سے کوئی تعلق اور محبت نہیں ہے۔تو جب ہم روزانہ انسانوں کو دیکھتے ہیں کہ ذرا ذرا سے تعلق کی وجہ سے اپنے دوستوں اور عزیزوں کو بچانے کیلئے جان بھی قربان کر دیتے ہیں تو اگر کسی جماعت سے اللہ تعالیٰ کا تعلق ہو اور اس کو اللہ تعالیٰ نے چن لیا ہو تو باوجود اس کے وہ مصیبت کی زندگی دنیا میں بسر کرتی ہو اور خدا تعالیٰ اس کیلئے آرام کے سامان مہیانہ کرتا ہو اور تکالیف سے بچنے میں ان کی مددنہ کرتا ہو۔حالانکہ انسان تو کسی کی مدد کرتے ہوئے اپنی کوئی چیز کھو کر مدد کرتا ہے اور خدا تعالیٰ تو اس سے بھی پاک ہے کیونکہ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ خدا تعالیٰ نے کسی کو مصیبت سے بچایا ہو اور خود مصیبت میں پڑ گیا ہو۔یا خدا تعالیٰ نے کسی کو مال و دولت دی ہو تو اس کا خزانہ خالی ہو گیا ہو۔بائیبل میں یہ لکھا ہے کہ خدا نے سات دن میں زمین کو بنایا اور پھر تھک گیا۔لیکن اسلام کا یہ مسئلہ نہیں ہے۔تو جب خداوند تعالیٰ کے خزانہ میں کسی کو مالا مال کر دینے کی وجہ سے کمی نہیں آئی اور کسی کو مصیبت سے بچانے کی وجہ سے اسے خود کچھ تکلیف برداشت نہیں کرنی پڑتی تو پھر اگر کسی جماعت یا گروہ سے اللہ تعالیٰ کا تعلق ہو اور وہ مشکلات میں پڑی رہے اور اللہ تعالیٰ اس کی مدد نہ کرے تو ہم کہیں گے کہ اس قوم کا خدا تعالیٰ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اس معیار کے ماتحت جب ہم تمام مذاہب کو پر کھتے ہیں تو اسلام کے سوا اور کوئی مذہب نہیں ٹھہر سکتا۔یوں تو ہر ایک مذہب اس بات کا دعویدار ہے کہ خدا تعالیٰ کا ہم سے بڑا تعلق ہے اور ہم سے بڑی محبت رکھتا ہے لیکن ہم یہ کہتے ہیں کہ اس بات کا ثبوت کیا ہے۔اگر ایک شخص جس کا کسی دنیا کے مذہب سے تعلق نہیں وہ تمام مذاہب سے علیحدہ ہو کر یہ سوال کرے کہ میں کس مذہب کو اختیار کروں اور مجھے اس بات کا ثبوت دو کہ کونسا مذہب سچا ہے تو صرف