خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 493 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 493

خطبات محمود جلد ۴ ۴۹۳ سال ۱۹۱۵ کو مبلغ ہونا چاہیئے اور ان لوگوں کو دیکھ کر جنہوں نے اپنی ساری عمریں اسی کام کیلئے صرف کر دیں شست نہیں ہونا چاہئیے بلکہ چست ہونا چاہئیے کہ فلاں نے تو اپنی ساری عمر ہی اسی کام میں لگا دی مجھے جتنا وقت مل سکتا ہے اتنا ہی اس خدمت میں لگا دوں۔پس ہر ایک احمدی اپنے اپنے رنگ میں اور اپنے حلقہ اثر میں ضرور تبلیغ کرے اور اس کام میں لگ جائے تب جا کر کامیابی ہوگی ورنہ مشکل ہے۔اگر ہماری ترقی کی رفتار وہی رہی جو موجودہ صورت میں ہے تو ہزار ہا سال کے بعد جا کر کامیابی ہوگی لیکن کسی قوم کی عمر اس قدر کہاں ہو سکتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ کے متعلق تو خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تمام دینوں پر ان کا غلبہ ہوگا پھر اس وقت کیوں کو تا ہی اور کمی ہو رہی ہے اس کی وجہ یہی ہے کہ ہم میں نقص اور قصور ہے۔ہمیں اپنی حالت میں تبدیلی کرنی چاہئے اور وہ یہی تبدیلی ہے کہ ہر ایک فرد تبلیغ کرنا اپنا فرض سمجھے۔ہم جب کسی کو بھوکا اور نگا دیکھ کر اس پر رحم کھاتے اور حتی الوسع اس کی مدد کرتے ہیں تو جو لوگ دین سے بھوکے اور روحانیت سے ننگے ہیں ان کو دیکھ کر کیوں ان کی مدد نہ کریں اور یہ خیال کر لیں کہ قادیان سے ہی واعظ آکر انہیں تبلیغ کریں گے۔ہر ایک انسان ہر ہفتے اپنے دل میں غور کر لیا کرے کہ میں نے اتنے دنوں میں تبلیغ کیلئے کیا کوشش کی ہے۔اگر کوئی اخلاص اور سچے دل سے خدا تعالیٰ کے دین کے پھیلانے میں کوشش کرے گا تو خدا تعالیٰ کبھی اس کی کوشش کو ضائع نہیں کرے گا۔کیونکہ وہ تو رحیم ہے کسی کی محنت کو ضائع نہیں کرتا بلکہ ہر ایک کو اس کے کام کا بدلہ دیتا ہے۔میں نے بہت دفعہ پہلے بھی آپ لوگوں کو اس طرف متوجہ کیا ہے اور اب بھی کرتا ہوں جن کو خدا تعالیٰ توفیق دے وہ اس کام میں لگ جائیں تاکہ لوگوں کو بدیوں سے پاک کریں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ظلت عاطفت میں ان کو لائیں۔خدا تعالیٰ ہماری جماعت کے سب لوگوں کو اس بات کی توفیق ے کہ جو انعام ان کو ملا ہے اس سے دوسروں کو بھی فائدہ پہنچائیں اور تبلیغ سلسلہ میں ہر وقت کوشاں رہیں۔آمین ٢٠١ الفاتحة : ٧،٦ آنت - انتری ♫ مسلم كتاب الطهارة باب حكم ولوغ الكلب الفضل ۴۔نومبر ۱۹۱۵ء)