خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 18 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 18

خطبات محمود جلد ۴ ۱۸ سال ۱۹۱۴ء اس میں نقصان نہیں ہوگا۔بیمار ہمیشہ واقف کار اور تجربہ کار اور لائق طبیب کو تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے کیونکہ اسے خوف ہوتا ہے کہ اگر میں کسی ناواقف طبیب کے پاس گیا تو بجائے نفع کے مجھے نقصان ہی ہو گا۔جب اسے کوئی عمدہ طبیب مل جاتا ہے تو وہ اس سے اپنا علاج کرواتا ہے اور پھر طبیب بھی اس بات کی کوشش کرتا ہے کہ اس بیمار کو بالکل تکلیف نہ ہو اور نسخہ اس کیلئے عمدہ تجویز کرتا ہے جس سے اس کو نقصان نہ ہو۔پھر بعض نسخے ایسے ہوتے ہیں کہ ان سے نقصان تو نہیں ہوتا مگر فائدہ بھی نہیں ہوتا کامل طبیب ایسا نسخہ تجویز کرتا ہے جس سے نقصان نہ ہو اور فائدہ بھی ہو۔جسمانی بیمار اپنے لئے عمدہ طبیب تلاش کرتے ہیں اور طبیب بھی عمدہ نسخہ تلاش کر کے جو فائدہ مند ہو اور نقصان دہ نہ ہو اس کیلئے دیتا ہے اور طبیب کا یہ کام ہے کہ وہ مفید نسخہ تلاش کر کے دے اور مصر نسخہ سے احتراز کرے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے القد تم واقف کار علم والے، تجربہ کار طبیب کی تلاش کرتے ہو تو فرمایا آنا الله اعلم میں علم رکھتا ہوں۔میں خدا ہوں تم مجھ سے نسخہ لو۔اس کا تجویز کردہ نسخہ ایسا ہے کہ اس میں انسان کیلئے فائدہ ہی فائدہ ہے لا ریب فیہ اس میں نقصان ہرگز نہیں اس میں ہلاکت نہیں ہے هُدًى لِلْمُتَّقِينَ۔اس میں پرہیز گاروں کیلئے بڑے بڑے فوائد ہیں۔جب کسی کو ایسا نسخہ مل جائے اور وہ پھر اسے استعمال نہ کرے تو اس کی تباہی میں کیا شک ہے۔اس کتاب کا لانے والا جامع کمالات حسنہ تھا جو کچھ قرآن کریم میں مذکور ہے وہ سب اس نے کر کے دکھلا دیا۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کسی نے نبی کریم صلی ایتم کی سیرت کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی یتیم کی سیرت قرآن ہے ۲ جو قرآن میں مذکور ہے وہ سب کچھ آپ کرتے ہیں۔انسان کے سب سے زیادہ واقف اسکے گھر کے لوگ ہوتے ہیں کوئی انسان اگر باہر اپنی حرکات لوگوں سے مخفی رکھ لے تو تکلف اور بناوٹ سے رکھ سکتا ہے لیکن گھر کے لوگوں سے وہ کسی حالت میں مخفی نہیں رہ سکتیں کیونکہ ہر وقت انسان نے انہیں میں رہنا ہوا تو آخر کب تک وہ ان سے چھپا سکتا ہے۔یہ گواہی حضرت عائشہ کی ہے کہ آپ کی سیرت قرآن تھا وہ ایک اعلیٰ درجہ کا انسان تھا جس نے ہمیں عمل کر کے دکھلا دیا۔ی تعلیم اگر چہ بظاہر بہت ہی نرم اور بہت ہی عمدہ معلوم ہوتی ہے کہ:۔