خطبات محمود (جلد 4) — Page 13
خطبات محمود جلد ۴ سال ۱۹۱۳ء مخلوق کو خوش کرنے کے درپے ہونے سے کیا بن سکتا ہے، خالق کو راضی کرو پھر سب راضی ہی راضی ہیں۔دعائیں کرتے رہو کہ بڑی بڑی خفیہ راہوں سے شرک آتا ہے۔سب سے بڑا شرک تو اس کے زمانے میں دنیا پرستی کا تھا جسے امام نے یہ عہد لے کر توڑا۔میں دین کو دنیا پر مقدم کروں گا“ اب اس عہد کو نباہو۔اگر ہم بھی امانتوں میں خیانت کرنے والے، چوریاں کرنے والے، رشوتیں لینے والے، جھوٹ بولنے والے ہوں تو ہم میں اور غیر میں فرق کیا ہوا۔حضرت اقدس کے زمانہ میں ہم سیکھتے تھے، اب ہمارے کام کرنے کے دن آئے ہیں۔چاہیئے کہ پورے جوش کے ساتھ اس اَحَد حَمَد لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُ وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا كى فرمانبرداری میں لگ جائیں اور لوگوں کو اس واحد خدا اور اس کے مامور کی طرف بلائیں تا ان مصائب بی سے نجات پائیں جو عذاب الہی کی صورت میں ہر طرف سے بڑھ رہی ہیں (الفضل ۲۹۔اکتوبر ۱۹۱۳ء) البقرة:٣٠ سے کاٹ لی (ایک انگریز انجینئر ) التزعت : ۲۵ الاخلاص : ۲