خطبات محمود (جلد 4) — Page 12
سال ۱۹۱۳ء خطبات محمود جلد ۴ ما تحت ہیں۔ابتلاء تو بے شک حضرت موسی و داؤ د وسلیمان علیہم السلام پر بھی آئے مگر دشمن ان پر ایسا غلبہ نہ پا سکا جتنا مسیح پر۔اس میں یہ حکمت تھی اور اللہ یہ بتانا چاہتا تھا کہ مسیح خدا نہیں بلکہ خدا تو میں ہوں۔الغرض هو الله احد سے کا مسئلہ ایسا صاف ہے مگر پھر بھی بعض انسان ایسے گرے کہ انہوں نے پتھروں کو معبود بنایا، درختوں دریاؤں کو معبود بنایا، سانپوں کو معبود بنایا، پیدا ہونے والوں مرنے والوں لگنے موتنے والوں کو خدا بنایا۔پھر بعض نے روپے کو خدا بنا یا، بعض نے اپنے دوستوں کو، حالانکہ خدا نے اپنے وقت پر ان سب چیزوں کی حد درجے کی کمزوری ثابت کر دی۔جس دوست پر کسی نے بھروسہ کیا، کام پڑنے سے پہلے اسے ہلاک کر دیا تا یہ جان لے کہ توکل کے قابل اور ذات ہے جو حی و قیوم ہے ٹھو کر لگنے پر تو بہت سمجھ جاتے ہیں مگر مبارک ہے وہ انسان جو ٹھوکر لگنے سے پہلے خدا کی باتوں پر ایمان لائے اور اسے ایک جانے مانے اور اسی کی ذات پر کل امور میں بھروسہ کرے۔دیکھو ھندہ نے جب بیعت کی اور حضرت نبی کریم ملا یا تم نے لا تشر كُن باللہ کہا تو اس نے کہا کیا اب بھی ہم خدا کا شریک کسی کو بنات سکتے ہیں؟ اتنا مقابلہ کیا ایک طرف ہزاروں لاکھوں آدمی اور دوسری طرف معدودے چند مگر نہ کثرت کام آئی اور نہ بتوں نے کچھ مدد کی۔جس سے حق الیقین کی طرح ہم پر یہ مسئلہ کھل گیا کہ هُوَ اللهُ اَحَدٌ بهنده اور اس کی قوم نے یہ سمجھا مگر بہت سی ٹھوکریں کھانے کے بعد لیکن وہ انسان کیا ہی مبارک ہے جو اس مسئلہ کو پہلے سمجھے اور یقین کرے۔خدا ہی معبود ہے اور وہ ایک ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں کوئی مدمقابل نہیں۔صرف وہی ذات ہے جو صمد کہلانے کی حقدار ہے کیونکہ صمد ا سے کہتے ہیں جس کی مدد کے بغیر کام ہو ہی نہ سکے۔اس معبود برحق کو ناراض نہ کرو۔دیکھو ایک گورنمنٹ کسی پر ناراض ہو جائے تو سب دوست و احباب ساتھ چھوڑ جاتے ہیں۔پچھلے دنوں کا ذکر ہے جب گورنمنٹ لالہ لاجپت رائے پر ناراض ہوئی تو آریہ سماج جس کی وہ از حد مدد کرتے رہے اور کرتے ہیں نے ریزولیوشن پاس کئے کہ ان کا ہم سے کوئی تعلق نہیں۔تو پھر وہ احکم الحاکمین جس پر ناراض ہو اس کا کیا حال ہو گا۔پس تم سب اس ذات پاک کو راضی کرو۔اور اس کی ایسی عبادت کرو جیسا کہ حق ہے عبادت کرنے کا۔شرک سے بھی انسان جبھی بیچ سکتا ہے کہ ہر امر میں اللہ کی فرمانبرداری کا خیال رکھے، اسے خوش کرو تو سب خوش۔ہے کی