خطبات محمود (جلد 4) — Page 9
خطبات محمود جلد ۴ ۹ سال ۱۹۱۳ء کیونکہ ان کی تعلیم ہی ایسی ہے مگر مسلمان یہ کام کریں تو کتنے بڑے افسوس کی بات ہے کیونکہ قرآن کریم نے ان باتوں سے بڑی سختی سے روکا ہے۔خدا تو رسول کریم صلی ا یہ تم کوفرماتا ہے کہ تو کہہ دے کہ اگر میں نافرمانی کروں تو میں خدا کے عذاب سے ڈرتا ہوں تو پھر اور کون ہے جو الہی عذاب سے باوجود نا فرمانی کے بچ سکتا ہے۔پس تم گندوں کو چھوڑ دو اور ان سے یوں نکل جاؤ جیسے سانپ اپنی کینچلی سے نکل جاتا ہے۔جس طرح تم نے جمعہ کے دن ظاہری غسل کیا ہے اسی طرح اپنے باطن کو تمام آلائشوں سے صاف کر لو اور اپنی روح کو معطر۔کیونکہ خدا قدوس ہے اس کے حضور پاکبازوں کے سوا کوئی نہیں پہنچ سکتا۔خدا تمہیں تو فیق دے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاک نمونے پر چلنے کی ، اسلام کی اتباع کی ، خدا ہمارے اقوال و افعال کو ایک اور نیک کر دے، خدا ہم سے راضی ہو مسلمان ہی جئیں ، مسلمان ہی مریں اور مسلمان ہی اٹھیں۔الحج : ١٢ الفضل ۳ ستمبر ۱۹۱۳ء) الزمر : نزهة المجالس مصنفه شيخ عبد الرّحمن الصفورى جلد ۲ صفحه ١٥٣ م مطبوعه مصر الزمر : ١٣،١٢ ۵۱۳۱۳ ه مسند احمد بن حنبل جلد ۶ صفحه ۹۱ ، ۲۱۶ المكتب الاسلامى بيروت ابن آدم کھاتا پیتا آیا اور وہ کہتے ہیں کہ دیکھوکھا ؤ اور شرابی آدمی ( متی باب ۱۹ آیت ۱۱ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۴۳ء) ک قدیم ہندوستان کا ایک بے راہ رو فرقہ جو بقول دیانند سرسوتی شراب نوشی و زنا کاری اور ماں بہن تک سے بدفعلی کو نجات کا ذریعہ گردانتے تھے۔(ستیارتھ پر کاش مصنفہ پنڈت دیانند سرسوتی بانی آریہ سماج باب ۱۱ صفحه ۳۷۶ تا ۳۸۰ مطبوعہ لاہور ۱۸۹۹ء)