خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 10 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 10

خطبات محمود جلد ۴ (۴) لوگوں کو واحد خدا کی طرف بلاؤ فرموده ۲۴۔اکتوبر ۱۹۱۳ء۔بمقام قادیان) سال ۱۹۱۳ء تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ اور اخلاص کی تلاوت کے بعد حضرت صاحبزادہ صاحب نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو بڑی طاقت دی ہے۔ایسی قوتیں اسے بخشی ہیں جن کی وجہ سے یہ سب پر حکمران ہے حالانکہ جسم کے لحاظ سے کئی جاندار اس سے بڑھ کر ہیں۔باوجود اس کے بعض قوتیں اس میں ایسی ہیں جن سے کام لے کر انسان ان بڑے بڑے جانداروں پر حکومت کرتا ہے۔انسان کو تو یہاں تک دسترس حاصل ہے کہ اسے پر نہیں دیئے گئے پھر بھی یہ اُڑ سکتا ہے۔وہ حشرات الارض جو اسے کھلی آنکھ سے نظر نہیں آسکتے ان پر بھی اس نے قابو پالیا اور ان کے ہلاک کرنے کا سامان بہم پہنچا لیا۔سورج، چاند، ستارے کروڑوں میل پر واقع ہیں، ان سے بھی یہ فائدہ اٹھاتا ہے۔آفتاب کی روشنی سے کام لیتا ہے، بجلی سے کام لیتا ہے ایتھر سے کام لیتا ہے غرض جو کچھ دنیا میں ہے یہ ان پر حکمران ہے۔سچ ہے خَلَقَ لَكُمْ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مگر باوجود اس طاقت و حکومت کے کمزور ایسا ہے کہ ایک منٹ کیلئے بھی نہیں بتاتے سکتا کہ میں زندہ رہوں گا۔ایک طرف ایسی طاقت اور ایک طرف ایسی کمزوری بتاتی ہے کہ ایک ہستی ہے جو سب پر حکمران ہے۔وہ بادشاہ جس کی سلطنت میں آفتاب غروب نہیں ہوتا ، اپنی تاجپوشی کے دربار کا اعلان کرتا ہے اور آخر مجبور ہوکر ایک عمل جراحی کراتا ہے اور دربار ملتوی کرنا پڑتا ہے۔