خطبات محمود (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 142 of 574

خطبات محمود (جلد 4) — Page 142

خطبات محمود جلد ۴ ۱۴۲ سال ۱۹۱۴ء میں نہ بچ سکے۔خدا تعالیٰ کا رحم اور فضل ہوتا ہے کہ ڈھیل دیتا ہے۔پس شریف وہی ہوتا ہے جو تم کو دیکھ کر فائدہ اٹھائے اور سزا سے بچے۔دعا:- خدا کرے تم سب لوگ شریف بنو۔اور خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم کو دیکھ کر اپنے اندر اصلاح پیدا کرو۔اگر خدا ہماری غلطیوں کو دیکھ کر پکڑتا نہیں تو یہ اس کی ستاری ہے۔تم اس سے فائدہ اٹھاؤ اور اصلاح کر لو اور جو وعدے کئے ہیں ان پر قائم رہو۔اور خدا تعالیٰ سے دعا کرتے رہو کہ اے الہی ! جو ہم نے وعدے کئے ہیں ان کے پورا کرنے کی آپ ہی ہمیں توفیق دینا۔ہم تو بہت کمزور ہیں۔الفضل ۳۰ جولائی ۱۹۱۴ ء ) ل البقرة: ۶۵،۶۴ الفاتحة : ٥