خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 79 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 79

خطبات محمود 49 جلد سوم نفس کو دیکھ لینا چاہئے کہ کل کے لئے اس نے کیا سامان کیا ہے ہماری جماعت کو صرف آج ہی ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں جو کہ حضرت محمد رسول اللہ لی اور آپ کے مسیح علیہ السلام کی دی ہوئی مقدس امانت کو اٹھا ئیں اور دوسروں تک پہنچا ئیں بلکہ آج سے زیادہ ضرورت کل کے لئے ہے۔کل کے لئے ایسی رو میں ہونی چاہئیں جو اس امانت کو اپنے اندر محفوظ رکھ کر ایک پاکیزہ زندگی کے ثمرات پیدا کریں۔یہ ایک ایسی عظیم الشان ضرورت ہے کہ اس کو پورا کرنے کے لئے سارے آج کو کل کے لئے قربان کر دینا چاہئے۔چاہیے کہ ہر ایک احمدی ماں باپ کو اس کی فکر ایسی دامن گیر ہو جو سب فکروں اور دھندوں کو بھلا دے۔اسی غرض کو مد نظر رکھتے ہوئے آج میں سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کے نکاح کا مہر النساء بیگم سے جو کہ مولوی امیر محمد خان صاحب کی لڑکی اور پروفیسر عطاء الرحمن صاحب کی ہمشیرہ ہیں ایک ہزار روپیہ مہر مقرر کر کے اعلان کرتا ہوں۔میں بھی دعا کرتا ہوں اور سب احباب بھی دعا کریں کہ اس زواج کو خود زوجین اور ان کے اقرباء اور ساری جماعت کے لئے خدا مبارک کرے۔آمین۔الفضل ۲۳ دسمبر ۱۹۲۰ء صفحه ۱۱ تا ۱۴) نیز الحکم قادیان ۲۱ نومبر ۱۹۲۰ء صفحه ۹ تا ۱۱) ه الاحزاب : ۷۳ ه ترمذی ابواب النكاح باب ما جاء في من ينكح على ثلث خصال کے بخارى كتاب الدعوات باب الدعاء عند الا استخارة شه الحشر : 19