خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 80 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 80

خطبات محمود ۲۲ جلد سوم نکاح میں خدا تعالیٰ سے استعانت چاہو (فرموده ۳۱- دسمبر ۱۹۲۰ء) ۳۱ دسمبر ۱۹۲۰ء کو حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب اسٹنٹ سرجن کو ہاٹ کا نکاح ایک ہزار روپیہ مہر پر صفیہ بیگم (جو سکینۃ النساء المیہ قاضی اکمل صاحب کی چھوٹی بہن ہے) سے پڑھانے خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :- خدا تعالی کی نعمتیں اور اس کی رحمتیں اتنا وسیع اثر رکھتی ہیں بلکہ ان کو حلقہ نہیں کہتا چاہئے کہ حلقہ حد پر دلالت کرتا ہے) کہ کوئی انسان ان کی حد بندی نہیں کر سکتا۔جب کبھی خدا تعالی کا فضل کسی بندے پر ہوتا ہے جب تک خدا کی نعمتوں سے انسان انکار نہیں کر تا خدا اس سلسلہ کو بند نہیں کرتا۔اس کے انعامات پر اگر نظر کی جائے تو حیرت آتی ہے کہ کن کن ذرائع سے مدد کرتا ہے۔انسانی مددیں، انسانی نفرتیں محدود ہیں۔بڑے بڑے بادشاہ دنیا میں لوگوں پر خوش ہوتے ہیں لیکن ان کی خوشی کی عملی خیر لوگوں کو نہیں پہنچتی۔انعامات ایسے محدود ہوتے ہیں اور نتائج ایسے خراب کہ کچھ کہا نہیں جاسکتا۔فوجوں میں لوگ شامل ہوئے، خوشیاں منائیں، قربانیاں کیں مگر کیا نتیجہ نکلا۔ہزاروں لاکھوں انسان جو مرگئے گورنمنٹ برطانیہ ان کو کیا انعام دے سکتی ہے بہت بڑی قدردانی کی تمغہ منظور کیا۔مرنے والا مر گیا اب یہ تمغہ اس کے کسی کام؟ مگر جو خدا کے ہو جاتے ہیں ان کے اوپر جو خدا کی برکتیں ہوتی ہیں وہ ہمیشہ ہمیش