خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 639 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 639

۶۳۹ ۱۳۷ خطبات محمود خطبہ جمعہ سے قبل اعلان نکاح فرموده ۲۳ جولائی ۱۹۴۸ء بمقام یا رک ہاؤس کوئٹہ ) ۲۳ جولائی ۱۹۴۸ء حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے خطبہ جمعہ سے قبل سید شریف احمد ولد سید عبد الحئی صاحب آف منصوری کے نکاح کا اعلان مکرمہ عطیہ بیگم بنت سیٹھ محمد اعظم صاحب کے ساتھ فرمایا : خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : یہ میری عادت نہیں کہ خطبہ جمعہ کے ساتھ اعلان (نکاح) کروں مگر چونکہ میں سفر میں ہوں اور یہاں سوائے جمعہ کے احباب کا جمع ہونا مشکل ہوتا ہے اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ خطبہ جمعہ سے پہلے اعلان کر دوں۔سیٹھ محمد اعظم صاحب جن کی لڑکی عطیہ بیگم کے نکاح کا میں اعلان کرنے لگا ہوں ان کے خاندان سے ہمارے ایسے تعلقات ہیں کہ میں چاہتا تھا کہ میں اس موقع پر لمبا خطبہ پڑھوں مگر جمعہ کی وجہ سے خطبہ جمعہ پر ہی اکتفا کرتا ہوں۔الفضل ۲۸ جولائی ۱۹۴۸ء صفحه ۱)