خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 640 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 640

۶۴۰ ۱۳۸ خطبات محمود چوہدری سعید احمد صاحب درویش کے نکاح کا اعلان ( فرموده ۱۰- اپریل ۱۹۵۰ء) ۱۰ اپریل ۱۹۵۰ء حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے ربوہ میں بعد نماز عصر چوہدری سعید احمد صاحب بی اے درویش قادیان کا نکاح طاہرہ بیگم بنت شیخ خیر الدین صاحب لکھنو کے ساتھ چار ہزار روپے مہر پر پڑھائے خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: جیسا کہ احباب کو معلوم ہی ہے کہ قادیان میں ہمارے کچھ لوگ اس کی حفاظت کا حق ادا کر رہے ہیں ان میں سے بعض ایسے ہیں جو وہاں کے رہنے والے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو ہنگامہ کے ایام میں باہر سے حفاظت کی غرض سے وہاں گئے تھے اور راستہ بند ہونے کے باعث وہاں مقیم تھے اور حالات کی تغیر سے بعد میں انہوں نے وہاں رہنے کا ارادہ کر کے مستقل رہائش کا محمد کر لیا ہے۔وہاں کے رہنے والوں میں سے ایک مخلص نوجوان چوہدری سعید احمد صاحب بی۔اے بھی ہیں جو وہاں کی صدر انجمن احمدیہ کے محاسب ہیں۔ان کے متعلق یہاں سے (E۔A۔C) ای۔اے۔سی کی منظوری آچکی تھی لیکن انہوں نے کمال اخلاص سے وہاں کی رہائش کو ترجیح دے کر واپس آنے سے انکار کر دیا۔وہ چوہدری فیض احمد صاحب کے صاجزادہ ہیں جو سلسلہ کے کارکن ہیں اور ان کے دادا چوہدری غلام محمد صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پرانے صحابی بڑے مخلص اور اپنے علاقہ کے امیر اور بااثر و معزز بزرگ ہیں۔