خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 430 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 430

خطبات محمود ۳۰م جلد سوم اپنے باغ کے درختوں کو ہی کاٹنا شروع کر دے اور ساتھ ساتھ یہ بھی کہے کہ میری دیانت میں کوئی فرق نہیں آیا تو وہ پاگل سمجھا جائے گا کیونکہ پھر بد دیانتی کس کا نام ہے؟ میاں بیوی کے رشتہ میں بھی یہی بات ہوتی ہے۔رسول کریم ﷺ نے میاں بیوی کو یہاں تک ہدایات دی ہیں کہ جب کوئی عورت اپنے میاں کی محبت کی گھڑیوں کی بات سہیلیوں سے کرتی ہو تو فرشتے اس پر لعنت ڈالتے ہیں۔سکے تو باوجود اس بات کے سچا ہونے کے پھر بھی فرشتے اس پر لعنتیں ڈالتے ہیں۔غرض میاں بیوی کے تعلقات نہایت اہم ہوتے ہیں لیکن وہ شرائط کے ساتھ نہیں ہوا کرتے۔لوگ عام طور پر شرطیں لگاتے ہیں کہ مر کتنا ہو گا، جیب خرچ کتنا ہو گا، لیکن اس سے تعلقات درست طور پر نہیں رہتے اسی طرح بیعت میں بھی شرطیں نامناسب ہوتی ہیں اور اگر کوئی شرطیں کرے تو اس کی بیعت حقیقی بیعت نہیں کہلا سکتی۔الفضل ۲۸ اگست ۱۹۳۷ء صفحه (۵۴) له الفضل ۲۸ - جولائی ۱۹۳۷ء صفحه ۲ م م م