خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 393 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 393

خطبات ۳۹۳ 100 جلد سوم تعدد ازدواج (فرموده ۲۸ ستمبر ۱۹۳۷ء) ۲۸ ستمبر ۱۹۳۶ء بعد نماز عصر حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے مسجد مبارک قادیان میں مولوی عبد السلام صاحب عمر خلف نفرت خلیفہ المسیح الاول کا نکاح صغری بیگم بنت حضرت میر عمر سعید صاحب حیدر آبادی سے ایک ہزار روپے سر پر پڑھا۔اے خطبہ مسنونہ کی تلاوت کے بعد حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے فرمایا۔میں کھانسی کی وجہ سے زیادہ بول تو نہیں سکتا اور آج کل گلے کی جو حالت ہے اس کے لحاظ سے اور دوسرے اس لحاظ سے کہ جمعہ کے خطبہ کا جو اثر میری طبیعت پر پڑتا ہے اور اس سے جو کمزوری پیدا ہوتی ہے وہ دوسرے جمعہ تک پوری نہیں ہوتی کہ دوسرے جمعہ کے خطبہ کی ضرورت پیش آجاتی ہے میرے لئے بولنا مشکل ہے تاہم میں چاہتا ہوں کہ دو چار منٹ میں چند مفید باتیں جو نکاح کے مناسب حال ہوں بیان کردوں۔جس نکاح کے اعلان کے لئے میں کھڑا ہوا ہوں دوسرا نکاح ہے یعنی دوسری شادی ہے اور و ہمارے ملک میں یہ رسم ہو گئی ہے کہ لوگ دوسری شادی کو جرم سمجھتے ہیں۔اس لئے جب کوئی شخص اس فعل کا مرتکب ہونے لگتا ہے تو وہ اس کے لئے بہت سے دلائل مہیا کرنے کی کوشش کرتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ یہ وجوہات ہیں جن کی وجہ سے دوسری شادی کی ضرورت پیش آئی ہے۔یا اس کے دوست دوسرے دوستوں نے ذکر کرتے ہیں جس طرح یوپی میں بکرے کا گوشت کوئی شخص خریدنے جائے تو اس کے دوست آشنا اس سے پوچھنے لگ جاتے ہیں کہ