خطبات محمود (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 368 of 724

خطبات محمود (جلد 3) — Page 368

خطبات محمود جلد سوم پس کوشش اس بات کی ہونی چاہئے کہ لڑکے کو اچھی لڑکی مل جائے اور لڑکی کو اچھا لڑ کامل جائے پھر دونوں نیک نیتی اور نیک ارادہ سے آپس میں ملیں اور اولاد پیدا ہونے پر اس کی تربیت کا ابتداء سے ہی خیال رکھیں تو ممکن نہیں کہ اولاد خراب ہو یا کم از کم اس اولاد میں اتنی نیکی کی قوت پیدا ہو جائے گی کہ برائی کا اثر اس پر نہیں ہو گا اور اگر شاز کے طور پر کسی کی اولاد خراب بھی ہو جائے تو اس سے قوم کو بحیثیت مجموعی نقصان نہیں پہنچ سکتا جیسے اگر کسی اعلیٰ آموں کے باغ میں کسی درخت کو خراب پھل لگ جائے یا اعلیٰ کھیت میں کوئی سردہ خراب ہو جائے تو اس ایک دو کی خرابی کی وجہ سے باغ یا کھیت کی شہرت کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔یاد رکھو! یہی وہ طریق ہے جس سے حقیقی فلاح حاصل ہو سکتی ہے۔له ترمذی ابواب النكاح باب ما جاء في من ينكح على ثلث خصال کے بخاری کتاب بدء الخلق باب صفة ابليس وجنودة الفضل ۲۸ - اگست ۱۹۳۵ء صفحه ۳) ه بخاری کتاب الاطعمة باب التسمية على الطعام والاكل باليمين که بخاری كتاب الزكوة باب ما يذكر في الصدقة للنبي صلى الله عليه وسلم واهلہ کی روایت میں حضرت امام حسن کا ذکر ملتا ہے۔ه ابن ماجه كتاب الادب باب بر الوالد والاحسان الى البنات